Advertising

ایم ایس جی کالج( مہاتما گاندھی ودیا مندر کالج ) میں 28 لاکھ کی دھوکہ بازی ۔ اپورو پرشانت آہیرے پر 420 کا مقدمہ

Hum Bharat
Sunday, 28 March 2021
Last Updated 2021-03-28T09:49:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 اپورو پرشانت ہیرے پر قلم 420 کا مقدمہ داخل

مہاتما گاندھی ودیا مندر کالج میں ملازمت کے نام پر 28 لاکھ کا غبن اور دھوکہ بازی


مالیگاؤں( شکیل پترکار ) مقامی پولس کنٹرول روم احاطہ سے تفصیلات موصول ہوئی کہ 33 سالہ ونود ودھا دیورے نے سٹانا پولس اسٹیشن میں سنسنی خیز فریاد درج کرائی کہ 3 مارچ 2017 کے بعد سے فریادی سے ایم ایس جی کالج(  مہاتما گاندھی ودیا مندر کالج )میں ملازمت کے نام پر وقفہ وقفہ سے 28 لاکھ روپے لئے گئے۔  لیکن ملازمت نہ دے کر فریادی کے ساتھ دھوکہ بازی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ سے جونیئر کالج میں پروفیسر کے عہدہ پر نوکری کا لالچ دے کر 28 لاکھ حاصل کرلئے گئے۔ اس معاملے میں پولس نے اپورو پرشانت ہیرے ، آتیہ جگن پوتان، پرے لنکشن آنندہ مستری،  اور پروین یادو راؤ دیورے کے خلاف قلم 34/420/161/2021 کے تحت کیس اور سنگین مقدمہ داخل کردیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی گائیکواڑ کے حوالے ہے۔ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی دھوکہ بازی ،رشوت خوری اور غبن افسوسناک ہے۔ تعلیمی اداروں میں غبن اور دھوکہ بازی کی خبریں بھی اب روز منظر عام پر آرہی ہیں۔ 


مہاتما گاندھی ودیا مندر کالج کی نگرانی کرنے والے تعلقہ کے قد آور ادیو ہیرے کے بھائی ہیں۔ اور پرشانت آہیرے کے فرزند ہیں۔ مہاتما گاندھی ودیا مندر کالج میں ملازمت کے نام پر 28 لاکھ کی دھوکہ بازی کی گئی۔ بڑے تعلیمی اداروں میں بڑی لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl