Advertising

توبہ جناب شیخ ہیں! تشریف لائیے۔ مفتی اسماعیل قاسمی کا وائرل معاملہ

Hum Bharat
Sunday, 21 March 2021
Last Updated 2021-03-21T10:07:01Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 شہر کی نمائندگی کیا اور کس طرح ہورہی ہے ؟ شہر خستہ حالی اور کرپشن خوری کی کس سمت گامزن ہے ؟ سیاست کی کتنی اصلاح ہوئی ؟ سب کچھ غیر جانبدار عوام کے سامنے ہے۔ 



ان دنوں موجودہ ایم ایل اے کی عا کانگریسی ورکر کو گالی گلوچ کی آڈیو کافی وائرل ہورہی ہے خوب چرچہ میں ہے۔ ایک روز قبل کانگریسی ورکر پر ایف آئی آر درج ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں اور پھر ایک آڈیو وائرل ہوئی جس میں موجودہ عوامی نوکر کانگریسی ورکر کو ماں کی گالی دے رہے ہیں۔ 



نمائندہ کی کانگریسی ورکر سے بات 



اس تعلق سے نمائندہ کی کانگریسی ورکر سے بات ہوئی تو نوجوان نے بتایا کہ ہاں ایم ایل اے نے مجھ کو گالیاں دی ہیں میرے پاس آڈیو محفوظ ہے اور جو آڈیو گردش کرہی ہے وہ بالکل سچ ہے۔ نوجوان نے مزید کہا کہ کل ہم موجودہ ایم ایل اے پر قانونی کاروائی بھی کریں گے۔


سوشل میڈیا پر 


سوشل میڈیا پر بہت سے گروپ ایڈمن موڈ پر کردیئے گئے ہیں۔ تو وہی دوسری جانب بہت سے گروپ پر کچھ لوگ سب کچھ جانتے ہوئے بھی اندھ بھکتی میں ایم ایل اے کی طرفداری کرہے ہیں تو کچھ لوگ کانگریسی ورکر کی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایم ایل اے پر تنقید اور لعن طعن بوچھار کررہے ہیں۔ 


غور طلب باتیں 


سوشل میڈیا پر جو کچھ چل رہا ہے یہ ساری غلاظت اندھ بھکتی کا نتیجہ ہے۔ کیا کانگریسی ورکر کا موجودہ ایم ایل اے کے تعلق سے اس طرح نازیبا جملوں کا استمعال کرنا درست تھا؟ اور کیا ایک عوامی نوکر کو اس طرح گالیوں سے کام لینا چاہیے؟ اگر یہاں دیکھا جائے تو نمائندہ ایک عالم دین ہے جب عالم اس طرح کھلے عام ایک شہری کو گالی دے گا تو کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ لوگ پہلے ہی بہت زیادہ بدظن ہو چکے ہیں۔ اس طرح کی حرکتوں سے لوگ مزید دور ہورہے ہیں۔ عالم دین کی قدر و منزلت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ پردہ اٹھا تو تماشہ دکھا۔ پردے کے پیچھے نہ جانے اور کیا کیا ہے؟ 



مفتی اسماعیل قاسمی پر ہوگی کاروائی 


اس بات سے کوئی انکار نہیں کہ کانگریسی ورکر بھی سراسر غلطی میں ہے لیکن یہاں اس سے بڑی اور فاش غلطی موجودہ عوامی نوکر کی نظر آرہی ہے۔ مفتی موصوف کو کم سے کم اتنا تو خیال رکھنا چاہیے تھا کہ یہ ڈیجیٹل دور ہے اب باتیں ریکارڈ ہوتی ہیں۔ ماضی میں بھی موصوف اس طرح کی فاش غلطیاں کرچکے ہیں۔ اس موقع پر تو یہی کہا جاسکتا ہے " عقل بڑی کہ بھینس بڑی" اس پورے معاملے میں کانگریسی ورکر پر تو ایف آئی آر درج ہوچکی ہے لیکن " ہم بھی دیکھیں گے" کے مصداق کل موجودہ عوامی نوکر پر قانونی کاروائی ہوگی کی باتیں منظر عام پر آئی ہیں۔ 



یہ کون آدھی رات کو آیا ہے میکدے 
توبہ جناب شیخ ہیں تشریف لائیے


iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl