ہمارے ایماندار لیڈران اب کارپوریشن میں فرسٹ کلاس آئی اے ایس آفیسر لائیں گے
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی شہری و عوامی مفاد میں زبردست مانگ
مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو لیکر معاملات کافی بڑھ چکے ہیں۔ ہمارے ایماندار کارپوریٹرس کا کہنا ہے کہ کمشنر چور ہے کمشنر غلط ٹھیکہ کو منظوری دے رہا ہے۔ حالانکہ سچائی کچھ اور ہے۔ کوئی بھی کام یا ٹھیکہ پہلے مہاسبھا میں لایا جاتا ہے جہاں تمام کارپوریٹرس ہوتے ہیں۔ پھر اسٹینڈنگ کمیٹی میں معاملہ جاتا ہے۔ سب کا اتفاق ہونے کے بعد میئر کی ہری جھنڈی ملنے کے بعد آخر میں فائل کمشنر کے پاس جاتی ہے۔ اب ایسے میں اگر ٹھیکہ غلط ہے تو ذمہ دار کون؟ اس لئے صاف نظر آرہا ہے کہ پردے کے پیچھے کچھ اور ہے۔ مگر ہم نعرہ لگائیں گے کہ کمشنر چور ہے۔ کیونکہ وہ ہمارے حصے بٹوارے نہیں ہونے دے رہا ہے۔ کمشنر کو تبدیل کرنے کے لئے جس طرح ان لیڈران نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ، کیا کبھی ان لوگوں نے شہر کے حالات اور مسائل کو نپٹنے کے لئے ایسا کیا ہے۔ انہیں شہر ، عوام اور شہری مسائل سے کوئی غرض نہیں۔ انہیں مطلب ہے اپنے حصے سے۔
چلئے ٹھیک ہے کہ کمشنر چور ہے تو پھر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ ہمارے ایماندار لیڈران سے گزارش کرتی ہے کہ آپ اپنے شہر کو چوری ڈکیتی سے بچانے کے لئے، شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے۔ اپنے ایماندار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے حکومت سے مالیگاؤں کارپوریشن کے لئے فرسٹ کلاس آئی اے ایس آفیسر کی مانگ کیجئے۔