آنے والے کارپوریشن الیکشن میں عبداللہ نگر وارڈ سے احتشام بیکری والےMDF کے دمدار امیدوار
شہر میں عوامی نمائندگی کس درجہ پر ہورہی ہے ؟ شہر کے لیڈران عوام کے حق میں کتنے مفید ثابت ہوئے یہ ہر کوئی جانتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے وقت بھی شہریان نے بزدلی اور مفاد پرستی دیکھی۔ سماجی ادارے اور نوجوانوں کی تنظیم ہی تھی جس نے لاک ڈاؤن کے وقت عوام کو سہارا دیا۔ اور اپنی بساط کے مطابق مدد کی۔
مالیگاؤں دن بہ دن خستہ حالی کی جانب گامزن ہے۔ عوام جانوروں کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اور اس کی وجہ ہے ناکارہ ،جاہل ، مفاد پرست اور بے ایمان لیڈر شپ۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہر کے تعلیم یافتہ، ایماندار ، تعمیری ذہن رکھنے والے ترقی پسند نوجوانوں کی وہ تنظیم ہے جو شہر کو بہت بلندی پر لے جانا چاہتی ہے۔ جو یہاں کی ناکارہ سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اس تنظیم کے نوجوان پورے شہر میں تن من دھن کے ساتھ محنت کررہے ہیں۔ عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔ لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔ جس کی بنیاد پر شہر میں ایم ڈی ایف کو دن بہ دن مقبولیت اور محبوبیت حاصل ہورہی ہے۔
اس تنظیم کے صدر احتشام بیکری والا بھی اپنے وارڈ عبداللہ نگر میں کافی سرگرم ہیں۔ وارڈ میں پوری محنت کے ساتھ اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔ محلے کے لوگ بھی اپنے مسائل لے کر احتشام بیکری والے کے پاس آرہے ہیں اور موصوف ان مسائل کو حل بھی کررہے ہیں۔ احتشام بیکری والے کی کارکردگی کو دیکھ کر محلے والے بہت خوش ہیں۔ اہلیان محلہ چاہتے ہیں کہ وہ اس مرتبہ کارپوریشن الیکشن میں اترے تاکہ محلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام ہوسکے۔ عوامی مقبولیت اور چاہت کو دیکھتے ہوئے احتشام بیکری والا نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ آنے والے کارپوریشن الیکشن میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے الیکشن لڑیں گے۔ مزید اس بات کا بھی اظہار کیا کہ انشاءاللہ وہ بہترین اکثریت سے کامیاب بھی ہوں گے۔