Advertising

شب برات قبرستان جانے پر پابندی۔انتظامیہ کی جانب سے نئی ہدایات

Hum Bharat
Sunday, 28 March 2021
Last Updated 2021-03-28T12:55:16Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مہاراشٹر میں انتظامیہ کے مطابق کورونا کافی تیزی سے بڑھ رہاہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل سخت انتظامی فیصلے لئے جارہے ہیں۔ مہاراشٹر میں شادی بیاہ اور عبادت گاہوں میں 50 افراد کے داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے 28 مارچ سے ریاست میں رات کا لاک ڈاؤن دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ کرفیو شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک رہے گا۔ ان حالات میں گھر سے باہر نکلنے اور گردی جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی بھی ہو سکتی ہے۔



اسی سلسلے میں حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے بھی نئی ہدایات جاری کی۔ پولس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہریان مالیگاؤں سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ شب برات اپنے گھروں پر ہی منائیں،  قبرستانوں کا رخ نہ کریں،  گھر پر ہی عبادت اور دعا و اذکار کریں۔کیونکہ آج سے رات کا کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔ جس کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے اور گردی کرنے پر پابندی ہے۔ مالیگاؤں میں شب برات بڑی دھوم دھام اور اہتمام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ لوگ قبرستانوں میں مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور مساجد میں عبادت کرتے ہیں۔ لیکن یہ دوسری شب برات ہے جو کورونا اور لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والوں پر بھی اثرات ہوئے ہیں۔ 

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl