۲؍اپریل تک کرونامعاملات کم نہیں ہوا تو پورے مہاراشٹر میں سخت لاک ڈاون لگے گا:اجیت پوار
ممبئی:۔(محمدیوسف رانا) صوبہ مہاراشٹر میں کرونا کے مریضوں کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ صورتحال پراظہار خیال کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار نے سخت لہجے میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے بارے میں اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ۲؍اپریل تک مہاراشٹر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد میںاسی طرح اضافہ ہوتا رہا ہے پورے مہاراشٹر میں لاک ڈاون نافذ کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجیت دادا نے مزید کہا کہ ریاستی عوام حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے رہنمایانہ ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کرونا انفکشن بڑھ رہا ہے۔
لہٰذاحکومت کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سخت فیصلہ کر سکتی ہے۔آج انہوں نے کرونا جیسی مہلک بیماری کے متعلق پر ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر مہاراشٹرا میں کورونامتاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسراراستہنہیں بچ سکے گا۔مہا وکاس آگھاڑی سرکار۲؍اپریل تک کرونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی اگر عوام کی جانب عدم توجہی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پورے مہاراشٹر میں لاک ڈاون نافذ کیا جاسکتا ہے۔حکومت کی جانب سے تمام تر تدابیر اور کوششوں کے باوجود مہاراشٹر میں کرونا کے معاملات میں ہو رہے مسلسل اضافے کو روکنے میں سرکار ناکام ہو رہی ہے اس میں سب سے بڑی اور اہم وجہ عوام کی جانب سے کرونا کو لے کر برتی جانے والی غفلت ہے حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی گائیڈ لائن اور رہنمایانہ ہدایتوں پر مکمل طورپر عمل نہیں کیا جار ہا ہے۔
حکومت مسلسل شہریان سےاپیل کر رہی ہے لیکن شہریان ہیں کہ اسے مسلسل نظر اندازکرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اجیت پوار نے کرونا کے حوالے سے سخت رہنمایانہ ہدایتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاپنگ مالس، بازاراورتھیٹر میں اب۵۰؍فیصد افراد کی گنجائش ہونی چاہئے یہاں تک کہ ۵۰؍فیصد افراد ہی شادی میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اسی طرح ارتھی اور میت کی رسومات میں صرف۲۰؍ لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔اسپتالوں میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر مریضوں کے لئے بستر مخصوص کیے جارہے ہیں۔ نجی اسپتالوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے ۵۰؍ بیڈز محفوظ رکھیں۔گزشتہ 24؍ گھنٹوں کےدوران مہاراشٹرا میں۳۵؍ ہزار۹۵۲؍ کے قریب کرونا سے متاثرین کی تعداد کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ ۱۱۱؍ مریض کے ساتھ ریاست میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد۵۳؍ ہزار795؍ ہوگئی ہے۔صوبے میں کرونا کےمریضوں کی تعداد ۲؍لاکھ62؍ ہزار685؍ہوگئی ہے۔کرونا بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح۔87فیصد ہے۔اموات کی شرح۰7۔2فیصدہے۔
عروس البلادممبئی میں کرونا متاثرین کی تعدادمیں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24؍گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار۵۰۵؍ سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔۱۳؍مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔اب تک مجموعی طو ر پر۳؍لاکھ۸۰؍ہزار146؍ کرونا مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ جن میں۱۱؍ہزار623؍افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔