مہاراشٹر میں جلدلگے گا لاک ڈاون، ادھو ٹھاکرے نے عوام اور افسران کو تیار رہنے کی ہدایت دی
ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) کرونا میں انفیکشن نے ریاست میں ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔ حکومت کی طرف سے کرونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ایک بار پھر پابندیاں سخت کردی گئی ہیں۔ ریاست کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑسکتاہے ۔اگر لوگوں نے کرونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی رہنمایانہ اصولوںپر عمل نہیں کیا تو ریاست میں پھر سے لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے اس طرح کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلی ادھو ٹھاکرنے نےکرونا کے دوران قیام کی گئی ٹاسک فورس کی میٹنگ میں مزیدکہا کہ ریاست میں کرونا کے مسلسل بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے اسی لئے لاک ڈاون جیسے سخت قدم پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے ایک واضح تجویز پیش کی کہ وزارت کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں آنے والوں اور نجی دفاتر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور اگر وہ اس کی تعمیل نہیں کرتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ لاک ڈاؤن کی تیاری کریں۔ دفاتر ضرورت کے تحت عملے کے۵۰؍ فیصد رضاکاروںحاضر پرابھی تک عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ وہیں شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی لاک ڈاون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ شہریان بازاروں ،بھیڑ بھاڑ والے علاقوںمیں بھی سوشل ڈسٹنس کا خیال نہیں رکھتے اور نہ ہی ماسلک کا استعمال کر رہے ہیں۔آخر کار لوگوں کی صحت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اناج کی فراہمی ، ادویات ، ضروری خدمات اور طبی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنائیں ، اس بات کو یقینی بنا جائے کہ ان قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے مرکزی وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق آٹھ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی ہفتہ وار انفیکشن کی شرح قومی اوسط 5.04 فیصد سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 22.78 فیصد انفیکشن کی شرح ہے۔مہاراشٹر کے علاوہ دیگر سات ریاستیں اور مرکزی ریاستیں جن میں قومی اوسط سے زیادہ انفیکشن کی شرح ہے۔ چندی گڑھ (11.85 فیصد) ، پنجاب (8.45 فیصد) ، گوا (7.03 فیصد) ، پڈوچیری (6.85 فیصد) ، چھتیس گڑھ (6.79 فیصد) ، مدھیہ پردیش (6.65 فیصد) اور ہریانہ (5.41 فیصد)۔
وزارت صحت کے مطابق تحقیقات کی صورت میں 15 ریاستوں بشمول مرکزی علاقوں میں 10 لاکھ آبادی کے حساب سے تحقیقات کی تعداد قومی اوسط 602،741 سے کم ہےان ریاستوں میں مدھیہ پردیش ، راجستھان ، اترپردیش ، گجرات اور مہاراشٹرا شامل ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان میں اب تک کی جانے والی کوویڈ 19 تحقیقات کی مجموعی تعداد 24 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر انفیکشن کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔