لعنت ہے ایسی بہادری پر جس کی وجہ سے کوئی عورت روئے
میں پہلوان ہوں میں اس کو پچھاڑ سکتا ہوں میں اُس کو پچھاڑ سکتا ہوں
ارے اپنے نفس کو پچھاڑ کے دکھاؤنا
آپ کا سب سے بڑا دشمن آپ کا اپنا نفس ہے جو آپ کو غلط راہ پر لاتا ہے آپ اپنے نفس پر قابو کر نہیں سکتے اور کہتے ہو کہ درجنوں سے اکیلا لڑ لوں گا
تمہاری سب سے بڑی بہادری یہ ہے کہ تم اپنے نفس پر قابو کر لو
ارے تم سے تو عورتیں اچھی ہیں جو کافی عمر تک اپنے نفس پر قابو کر لیتی ہیں یا پھر شوہر سے سالوں سال دور ہونے کے بعد بھی اپنے آپ کو قابو کر لیتی ہیں تم سے تو ایک مہینہ بھی صبر نہیں ہوتا کہیں اور کا رُخ کر لیتے ہو
یہ تمہاری بزدلی ہے اور اسی بزدلی کی وجہ سے مرد پر 4 شادیاں حلال کر دی تا کہ وہ گناہ نہ کرے
مگر مرد کر کیا رہا ہے 2 یا 4 شادیوں کے بعد بھی پانچویں کے چکر میں ہے دن کو گھر ہے تو رات کو کہی
کہیں پڑھاہے
جو اپنی بیوی کو چھوڑ کر غیر عورتوں کے چکر میں لگ جائے اُسے نا مرد کہتے ہیں اور ایسے نا مردوں کی آج کل معاشرے میں کمی نہیں پوچھو تو کہتے ہیں ہم تو بہت بہادر ہیں بیوی کو بنا کسی وجہ کے رُلا رہا ہے۔ ماں کو بنا کسی وجہ کہ رُلا رہا ہے اور باتیں کر رہا ہے بہادری کی لعنت ہے ایسی بہادری پر جس کی وجہ سے گھر کی کوئی عورت روئے
ایک بہن نے میسج کیا بھائی آپ ہم عورتوں کی ہر بُرائی کو اُجاگر کر رہے ہو مگر کیا مرد کی کسی بُرائی پر بھی لکھا ہے میرا شوہر مجھے فخر سے بتاتا ہے میرا اس کے ساتھ چکر ہے۔ میرے سامنے فون پر باتیں کرتا ہے میری اپنی ہی کزن کے ساتھ اُس کے جسمانی تعلقات ہیں جس کی بات کزن نے خود بتائی
میں روتی ہوں تڑپتی ہوں میں ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہوں میں خوبصورت بھی ہوں جوان بھی ہوں پھر میرا شوہر مجھے چھوڑ کر باہر کی عورتوں کے پاس کیوں جاتا ہے؟ میں نے اُسے ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کی مگر وہ ہمیشہ مجھے رلاتا ہے اُسے غیر عورتوں سے ملنے سے روکوں تو طلاق کی دھمکی دیتا ہے بھائی آپ بتائیں میں کیا کروں؟
بہن ایسے مردوں کو جب تک ڈیمو نہ دکھاؤ تب تک یہ سُدھرتے نہیں آپ شادی کے بعد کتنے دن تک اُس سے دور رہی ہیں
بھائی بس 6 یا 7 دن تک اس کے علاوہ نہیں
آپ اُسے روکیں اگر وہ نہ رُکے تو ناراض ہو کر گھر چلی جائیں اور تب تک واپس نہ آئیں جب تک وہ آپ کو خود منانے نہ آئے مرد باہر کی عورتوں کے پاس ہزار دفعہ جائے مگر گھر ہوتے ہوئے اگر کچھ دن تک اپنی بیوی کے پاس نہ جائے تو مرد بھی ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے
وہ خود آپ کو منانے آئے گا اور اس دفعہ آپ نے اپنے دل کو پکا کر لینا ہے جب تک وہ خود نہ آئے آپ نے جانے کی ضد نہیں کرنی
کچھ ہی دن بعد اُس بہن نے میسج کیا بھائی میں اپنے گھر تو آچکی اب وہ فون کرتا ہے کہتا ہے واپس آجاؤ میں جاؤں؟؟
نہیں بہن فون آیا اور آپ پگھل گئی۔ کچھ اور انتظار کیجئے۔ وہ خود آپ کو منانے آپ کے گھر آئےگا۔
سب سے بہادر وہ شخص ہے جو صبر کرنے والا ہے اور عورتیں مردوں سے زیادہ صبر کر جاتی ہیں پھر بھی عورت کو کمزور اور بزدل کہا جاتا ہے جب کہ کمزور اور بزدل وہ شخص ہے جس کا اپنے نفس پر قابو نہیں
اور ایسے لوگ اپنی دنیا اور آخرت کو بھی خراب کر رہے ہیں 2 منٹ کے مزے کے لیئے کئی طرح کی بیماریاں سر کر لیتے ہیں اور اپنے گناہوں کا پلڑا بھاری کر لیتے ہیں۔ اللہ نکاح جیسی عظیم و حلال نعمت کے ذریعے جسمانی تعلقات کا حکم دیا ہے۔ مگر آج کل کچھ لوگ شادی و نکاح کو چھوڑ کر محبت کے نام پر اپنی جسمانی خواہشات کو پورا کرتے ہیں
محبت ایک ایسا طلسم ہے جس کا نام لے کر لوگ اپنی جسمانی خواہشات کو پروان چڑھاتے ہیں محبت ایک ایسا جادو ہے جس کا نام لے کر جسم لوٹ لیئے جاتے ہیں دولت لوٹ لی جاتی ہےمحبت کے نام پر حوس پوری ہوتی ہے محبت کے نام پر وقت گزاری ہوتی ہے
اللّه پاک ہم سب کو گناہوں سے بچا کر نیکی کے راستے پر چلائے حلال کمانے حلال کھانے اور حلال طریقے سے ہر کام کرنے والا بنائے۔
آمین🌷🌹❤️