#جب_طوائف_معزز_ہوجاتی_ہے مطالبہء جہیز پر میرا نقطۂ نظر
اگر کسی جسم فروش کے متعلق پوچھا جائے تو بنی آدم سر جھکا کر شرافت کا مظاہرہ کرنے لگ جائیں اور لاحول کے ڈونگرے برسائیں
جبکہ عورت یہاں صرف اپنا جسم بیچتی ہے، یہ طوائف نفسیاتی اور سماجی دباؤ کی پیداوار ہوتی ہے، البتہ سماج اسے اور اُسکے کارناموں کو نہایت حقارت آمیز نگاہ سے دیکھتا ہے، اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ طوائف قوم کی سربرآوردہ ہونی چاہیے
لیکن وہ شخص جو اپنے ہوش و حواس میں نہ صرف اپنا ضمیر اور اپنی ذات بلکہ اپنی مردانگی کو بھی صرف چند روپیوں کے جہیز کی لالچ میں ہمیشہ کے لیے بیچ دیتاہے، اس جہیز خور کو اسی وقت شریفوں کی مجلس میں یہ سماج تالیوں کی گڑگڑاہٹ، چباتے مرغ کی کڑکڑاہٹ اور توند میں جہنم بھرتے انگاروں کے ٹریفک میں عزت افروز نگاہ سے دیکھتاہے
جبکہ اس قسم کے لوگوں کے لیے جو نکاح میں جہیز بھر بھر کر مانگتےہیں، اپنی مردانگی اور ضمیر کی بولی لگواتے ہیں، پھر شادی کرتےہیں ان کے لیے طوائف اور کوٹھے سے بھی بھدا لفظ استعمال کرنا چاہیے، ایسے جہیز خور معاہدوں کے وقت طوائف بھی معزز ہوجاتی ہے۔