شہر میں مچھروں اور آوارہ کتوں کی کثرت کارپوریشن خوابِ خرگوش میں!
حفاظت گروپ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو مکتوب دیا۔
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) شہر کی کوئی گلی یا محلہ ایسا نہیں ہے جہاں گندگی اور غلاظت، کچروں کے ڈھیر نہیں ہے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت اور خاص طور پر جن گٹروں کی نکاسی رُکی ہوئی ہے یا ٹوٹ پُھوٹ کا شکار ہے اور جہاں گندہ پانی جمع رہتا ہے جن علاقوں میں گٹریں ہی نہیں ہے ان جگہوں پر مچھّروں اور مکھیّوں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے
مچّھروں کی بڑھتی ہوئی کثرت سے ڈینگو اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں شہر میں کرونا سے ذیادہ لوگ مچّھروں اور آوارہ، پاگل کتّوں، گندگیوں سے پریشان ہیں دوسری جانب شہر میں آوارہ پاگل، کُجھلی والے کتّوں کے جُھنڈ تقریباً ہر گلی، محلّے میں گھومتے نظر آرہے ہیں جو موقع ملتے ہی حملہ کردیتے ہیں ان آوراہ کتّوں کی وجہ سے شہریان کو آئے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کارپوریشن کمشنر، میئر، ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ان معاملات پر کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے جاریے ہیں۔ کارپوریشن سمیت شہر کے تمام لیڈران بھی تماشائی بنے ہوئے ہیں اخبارات میں اس تعلق سے کئی دنوں سے مسلسل خبریں موصول ہورہی ہیں اس کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ایسے ناگفتہ حالات میں کمشنر کی مسلسل غیر حاضری سے شہر کا نظام درہم برہم ہوچکا تھا جس کے خلاف حفاظت گروپ نے کلکٹر صاحب، اور چیف سکریٹری صاحب کو شکایت کی تھی چیف سکریٹری صاحب نے کمشنر کی چُھٹی ردّ کرتے ہوئے فوراً ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا آج حفاظت گروپ مالیگاؤں کے وفد نے مالیگاؤں میونسپل ڈپٹی کمشنر راجو کھیر نار کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن پورے شہر میں جلد سے جلد مچّھر کُش دواؤں کا چِھڑکاؤ کرے اور آوارہ پاگل کتّوں کی بڑھتی ہوئی کثرت پر ٹھوس اقدامات اٹھائے اسطرح کا مطالبہ حفاظت کے صدر محمد عارف نوری، کارپوریٹر امانت اللہ پیر محمد، خان باقر حسین، مولانا عبدالرشید مجددی،صوفی مشتاق چشتی، ماجد راج، محمد صادق کپتان و دیگر احباب نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راجو کھیر نار نے فون لگاکر فوراً کرم چاریوں کو دواؤں کا چھڑکاؤ کرنے اور کتّوں کی نس بندی کے لئے آڈر جاری کیا اور یہ یقین دلایا کہ آپ کے اس نیویدن پر فوری کاروائی کی جائے گی۔