Advertising

ہاتھ رس معاملے میں ملزم نے لڑکی کے والد کا قتل کردیا

Hum Bharat
Tuesday, 2 March 2021
Last Updated 2021-03-02T06:12:41Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

پہلے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کی اور اب لڑکی کے والد کا قتل کردیا 

 اتر پردیش میں قانون کی پامالی، بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی و دہشت کو لیکر یوگی حکومت پر مسلسل سوال اٹھ رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں بچیاں اور لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔ 


ہم بھارت: ہاتھ رس 2018 میں ملزم نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی اور اب 1 مارچ 2020 کو شام کے وقت ملزم نے اس لڑکی کے والد کا قتل کردیا۔ حاصل تفصیلات کے مطابق ملزم کے مزید تین رشتہ دار بھی تھے۔ پیر کو شام میں تقریبا 4:30 بجے ملزم اور لڑکی والوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا تھا جس کے بعد ملزم نے لڑکی کے والد پر  کئی راؤنڈ فائرنگ کردی۔ ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی لڑکی کے والد کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں پولس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ پولس بقیہ ملزمین کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔ گورو شرمہ اس معاملے کا اہم ملزم بتایا جارہا ہے جوکہ 2018 میں ایک ماہ تک جیل میں رہ چکا ہے۔ 


لڑکی نے روتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ مہربانی کرکے مجھے انصاف دو۔ لڑکی نے بتایا کہ ملزم نے پہلے میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر میرے والد نے کیس کردیا تھا اسی معاملے کو لیکر ملزم نے میرے والد کو سر میں گولی ماردی۔ لڑکی کے مطابق کل6 سے 7 ملزمین اس معاملے میں شامل ہیں۔ گولی چلانے والے کا نام گورو شرمہ بتایا گیا ہے جوکہ اس معاملے کا اہم ملزم ہے۔ 


ہاتھ رس کے ایس پی ونیت جائسوال نے کہا کہ اس معاملے میں پولس نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور ملزمین کو گرفتار کرکے ان پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس پورے معاملے کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے پولس نے مقامی 6 لوگوں کو اپنی حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔ 


کچھ پولس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فریادی لڑکی اور ملزم گورو شرما کی پہلے شادی بھی طئے ہوئی تھی لیکن کسی بات کو لیکر یہ شادی ٹوٹ گئی پھر بعد میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ پیش آیا جس میں لڑکی کی جانب سے گورو پر کیس کردیا گیا تھا اور اس معاملے میں گورو ایک ماہ جیل میں تھا۔ گذشتہ پیر 1 مارچ کو گورو اور اس کی نئی پتنی پوجا کے لئے قریبی مندر گئے ہوئے تھے جہاں پر فریادی لڑکی اور گورو کی بیوی کے درمیان بحث ہوگئی۔ گورو کی بیوی نے پورا معاملہ اپنے شوہر کو بتایا جس کو لیکر فریادی اور گورو کے خاندان کے درمیان جھگڑا کھڑا ہوگیا اور اسی موقع پر گورو نے فریادی لڑکی کے والد پر فائرنگ کردی۔ موقع پر موجود مقامی افراد کے مطابق گورو نے 7 سے 8 راؤنڈ فائرنگ کی ہے۔ پولس تفتیش میں جٹ گئی ہے ایک کو حراست میں لے لیا ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl