مقامی 47 گناہ گاروں کو تڑی پار کی سفارش
کرائم کی روک تھام پر محکمہ پولیس کی کاروائی
مالیگاؤں ( شکیل پترکار ) شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ جسے روکنا نہایت ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں مقامی ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی سے نمائندہ نے سوال کیا تو موصوف نے دو ٹوک انداز میں صاف گوئی سے بتایا کہ شہر میں بڑتے کرائم کی روک تھام کیلئے شہر کے سنگین گناہ گاروں کو سبق سکھانے اور لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کو دیکھتے ہوئے شہر کے سنگین 47 گناہ گاروں کو تڑی پار کرنے کی جارحانہ کاروائی کی سفارش مقامی پرانت آفیسر وجیا نند شرما سے کی گئی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس سنگین گناہ گاروں میں کون کون سا چہرہ سامنے آتا ہے اور کون جلداز جلد تڑی پار ہوتا ہے 2019/10/24 کے بعد سے مذہبی شہر میں قتل،لوٹ مار ،کتا گولی، کٹر چوریاں ،ہانڈہ چوری ،ڈاکہ زنی چیھٹر چھاڑ ،عصمت ریزی ،تلوار بازی، غنڈہ گردی دادا گری وغيرہ وغيرہ کافی عروج پر ہے ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے محکمہ پولیس کے اعلی آفیسران نے اس طرح کا سخت اقدام اٹھایا ہے۔ قوم کے نو نہالان مذہبی شہر میں اوباسی کے درپے ہیں اور موبائل پر بھی عریانیت اور فحاشی جاری ہے توجہ دیں۔