Advertising

گیس سلینڈر سپلائر نے مسلم خاتون سے کی چھیڑ چھاڑ

Hum Bharat
Monday, 1 March 2021
Last Updated 2021-03-01T11:17:39Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 گیس سلینڈر سپلائر نے مسلم خاتون سے کی چھیڑ چھاڑ۔ مقدمہ داخل 



مالیگاؤں، عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں نیا اسلامپورہ سروے نمبر 38 کی رہنے والی 30 سالہ مسلم خاتون نے سنگین شکایت کی کہ نیل گوان تعلقہ مالیگاؤں کا رہنے والا 24 سالہ ملزم دھن راج بھگوان سکٹ نے فریادی کے مکان کے سامنے صبح میں ساڑھے گیارہ بجے گیس سلنڈر سپلائی کرتے وقت فریادی سے پیسے حاصل کرتے ہوئے سنگین طور مسلم فریادی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی۔ اس معاملے میں پولس تھانہ دار نے ملزم دھن راج گیس سلنڈر سپلائر کے خلاف قلم12/2021/354اے کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔


معصوم شاہ کٹی پر 3 ہزار روپے کی جبری چوری
اوباش قسم کے نوجوانوں نے کٹر سے وار کرکے رقم لوٹ لی



مالیگاؤں، آزاد نگر پولس اسٹیشن میں 30 سالہ فریادی نے شکایت کی کہ ڈپو کا رہنے والا  ملزم ہارون علی شوکت علی اور ہیرا پورہ کا ملزم شعیب محمد طالب شیخ کے علاوہ دو نا بالغ ملزمین نے فریادی کی سائیکل سے دھکا لگنے پر فریادی کو لاتوں اور گھونسوں سے مارتے ہوئے کٹر سے حملہ کردیا اور 3 ہزار کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ اس معاملے میں پولس نے ملزمین کے خلاف 34/45/2021/394 کے تحت کیس داخل کردیا ہے۔


دس دنوں میں 9 سو کووڈ کے مقدمات داخل



مالیگاؤں، مالیگاؤں اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے نمائندہ کو بتایاکہ گذشتہ دس دنوں میں محکمہ پولس اور میونسپل کارپوریشن نے مل کر کورونا وباء کے چلتے 9 سو مقدمات داخل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ کارپوریشن نے 2 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیاہے۔ اے ایس پی نے کہا کہ ماسک نہ لگانے والوں پر شکنجہ کسہ جائے گا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl