Advertising

اسکول ٹیچر 91 کلو گانجے کے ساتھ گرفتار

Hum Bharat
Wednesday 17 March 2021
Last Updated 2021-03-17T06:41:53Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

لاک ڈاؤن میں اسکول بند کے سبب بے روزگار ہونے پر اسکول ٹیچر گانجہ کی تسخری کرنے پر ہوا مجبور


اسکول ٹیچر کو 91 کلو گانجہ سمیت پولس نے ناگپور کے قریب گرفتا کرلیا



 لاک ڈاؤن میں کوئی کام نہ ہونے سے ، اسکول کا ایک استاد گانجہ فروش (چرس) اسمگلر بن گیا۔  اسے بیلتروڈی پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ حیدرآباد سے دہلی 91 کلو گانجہ گاڑی میں لے کر جارہا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے مطلع کیا کہ شیوشنکر یالیا اسامپالی (27) ، رام نگر ، کوکٹپلی ، حیدرآباد کا رہائشی پذیر بتایا گیا۔  پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ وہ آندھرا پردیش کے ورنگل ضلع کا رہنے والا ہے اور کوکٹپلی کے ایک اسکول میں ڈانس ٹیچر کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔  


بیلٹروڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ گانجا ایک کار (DL4C / AD-3665) میں اسمگل کیا جارہا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے وردہ روڈ پر ناکہ بندی نافذ کردی اور اتوار کو صبح نو بجے کار کو روکا۔  گاڑی کی چیکنگ کے دوران پولیس نے پلاسٹک کی چار بوریوں میں سے 91 کلو گانجہ برآمد کیا۔  شیوشنکر کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور اس کے قبضہ سے 13.73 لاکھ روپے مالیت کا گانجا ، کار ، 1200 روپے نقدی اور ایک موبائل فون قبضہ میں لیا گیا۔  شیوشنکر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ حیدرآباد کے ایک اسکول میں ڈانس ٹیچر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔  کوویڈ 19 کے پھیلنے کے بعد پچھلے سال لاک ڈاؤن کے نفاذ کی وجہ سے اس کا کام روک دیا گیا۔  اسکول کے ایک اور استاد نے اس سے دہلی تک گاڑی چلانے کے لئے 10،000 روپے دینے کا وعدہ کیا۔  شیوشنکر بے روزگار ہونے کی وجہ سے یہ کام کرنے پر مجبور ہوا۔اس معاملے میں پولیس اہلکار دوسرے استاد کے بارے میں بھی معلومات اکٹھا کررہے ہیں۔  ایک ٹیم اس استاد کو گرفتار کرنے کے لئے حیدرآباد روانہ ہوگی جس نے شیو شنکر کو کار دی تھی۔  پولیس کو اسمگلروں کے ایک بڑے نیٹ ورک پر شبہ ہے۔  ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  پولیس ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کرے گی۔  ڈی سی پی زون چہارم ڈاکٹر اکشے شنڈے ، اے سی پی نلیش پلوے کی رہنمائی میں ، سنیئر پولیس انسپکٹر وجئے اخوت ، پی ایس آئی وکاس مانپیا اور تیجرم دیوول ، رندھیر ڈکشٹ ، اویناش ٹھاکر ، گوپال دیش مکھ ، ملند پٹیلے ، پروین جمبھولکر ، سمیت پولیس افسران نے گرفتاری عمل میں لائی۔  منوج شاہو ، راکیش رودرکر ، کنال لنڈیج اور نتن بوون کے نام بھی قابل ذکر ہیں

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl