Advertising

عائشہ کا شوہر عارف خان پولس کی حراست میں۔ خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ داخل

Hum Bharat
Tuesday, 2 March 2021
Last Updated 2021-03-02T13:48:39Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 


احمد آباد : گجرات میں عائشہ کی خود کشی کو لیکر ہر درد مند دل انسان غمزدہ و افسردہ نظر آرہا ہے۔ گلی کوچوں ،چوک چوراہوں پر اسی کی چرچہ سننے مل رہی ہے۔ کیوں کہ خودکشی کی وجہ جہیز ہے۔ یاد رہے کہ عائشہ نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اس شوہر کی جانب سے استحصال کرنے کا خلاصہ کیا۔ عائشہ کا شوہر عارف خان عائشہ سے آزادی چاہتا تھا۔ اس نے کہا کہ ایک ویڈیو بناکے دینا اور پھر خود کشی کرلینا البتہ عائشہ نے ایسا ہی کیا۔ ایک ویڈیو کلپ بنانے کے بعد 23 سالہ عائشہ بانو مکرانی نے گجرات کی سابرمتی ندی میں چلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس معاملے 1 مارچ پیر کی رات کو گجرات پولس نے عائشہ کے مفرور شوہر عارف خان کو راجستھان کے پالی سے گرفتار کرلیا ہے۔ عائشہ کی شادی 2018 میں عارف خان سے ہوئی تھی اور پھر وہ اسے جہیز کے لئے پریشان کرنے لگا تو کبھی کسی اور بات پر۔ عارف خان عائشہ سے آزادی یعنی علاحدگی چاہتا تھا ۔ گجرات پولس نے عارف خان کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ داخل کردیا ہے ۔


بتایا جارہا ہے عائشہ گجرات کی ایس وی کامرس کالج سے معاشیات کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ نجی کمپنی میں ملازمت بھی کرتی تھی۔ 6 جولائی 2018 کو عارف اور عائشہ کی شادی ہوئی اور 10 مارچ 2020 سے عارف نے اسے جسمانی وزن ذہنی اذیتیں دیں جس کی بناء پر عائشہ نےسسرال سے علیحدگی اختیار کرلی۔ یاد رہے کہ پولس کی ٹیم عارف کو گرفتار کرنے کے لئے پہلے جالور میں واقع اس کے گھر گئی لیکن وہ وہاں نہیں ملا۔ پھر پولس نے جال بچھاکر ٹیکنالوجی کی مدد سے عارف کو راجستھان کے پالی سے گرفتار کرلیا۔ عارف پر خودکشی کے لئے اکسانے کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl