Advertising

کارپوریٹر آمین فاروق گرفتار۔307 کا مقدمہ داخل

Hum Bharat
Wednesday, 3 March 2021
Last Updated 2021-03-03T15:16:59Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 کارپوریٹر آمین فاروق گرفتار۔ 307 کا مقدمہ داخل 




مالیگاؤں: گذشتہ دنوں جعفر نگر مین روڈ پر پورا واڑی پولس اسٹیشن حدود میں ٹیلرنگ کے پیسے و دیگر معمولی بات کو لیکر کارپوریٹر آمین فاروق نے محلے کے ٹیلر پر حملہ کردیا تھا۔ یاد رہے کہ ٹیلر کی جانب سے ایک ویڈیو بھی وائرل کی گئی تھی جس میں ٹیلر بری طرح زخمی خون میں نظر آرہا تھا۔ اس ضمن میں فریادی ٹیلر نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پوار واڑی پولس اسٹیشن کے تھانے دار نے کارپوریٹر آمین فاروق کے خلاف قلم 307 کے ساتھ ساتھ دیگر قلم کا اندراج کرتے ہوئے ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ مذکورہ معاملے میں ملزم فرار بتایا جارہا تھا۔لیکن آج اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ شہر جرائم کی واردات بڑھتی ہی جارہی ہے۔ عوام پریشان ہے کہ اس پر قدغن کب اور کس طرح لگے گا۔


نوری ٹاور غوثیہ مسجد علاقے میں میاں بیوی کے درمیان ماردھاڑ 



مالیگاؤں: سٹی پولس اسٹیشن میں شادی شدہ خاتون نے شکایت درج کرائی کہ غوثیہ مسجد کے پاس سروے نمبر 55 گلی نمبر 3 میں فریادی نے شوہر نے شراب پی کر خاتون سے تنازعہ کرتے ہوئے ماردھاڑ کی ۔جس کی وجہ سے فریادی خاتون زخمی ہوگئی۔ اس معاملے میں پولس نے 10/324/504/506 کے مطابق معاملہ درج کرلیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl