Advertising

گاندھی کپڑا مارکیٹ میں نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ

Hum Bharat
Thursday, 25 March 2021
Last Updated 2021-03-26T23:40:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


مالیگاؤں: آزاد نگر پولس اسٹیشن میں گلشیر نگر گلی نمبر 11 کا رہنے والا 28 سالہ فریادی شفیق احمد محمد عباس نے شکایت درج کرائی کہ گذشتہ دنوں گاندھی نگر کپڑا مارکیٹ میں ملزم ایاز سیٹھ اور شاہ رخ کے علاوہ ندیم اور الطاف بھوریا نے ایاز سیٹھ کی آفس کے پاس گاندھی کپڑا مارکیٹ میں فریادی کو کسی معاملے میں بات کرنے کے لئے طلب کیا۔ فریادی کے پہنچنے پر تنازعہ کرتے ہوئے فریادی کے ہاتھ پیر باندھ دیئے اور کسی نا معلوم تیز دھار ہتھیار سے شفیق احمد محمد عباس پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد موٹر سائیکل پر لےجاتے ہوئے فریادی سے نقدی بھی طلب کیا۔ اس معاملے فریادی کی شکایت پر آزاد نگر پولس عملہ نے ملزمین کے خلاف 326/33/506/149/148/143/147/2021 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی جاری ہے۔


یاد رہے کہ گاندھی کپڑا مارکیٹ میں اکثر رات کے اندھیرے میں ایسے اور دیگر معاملات ہوتے ہیں۔ یہ الگ بات کہ کچھ معاملات منظر عام پر آجاتے ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl