Advertising

10 فٹ گہرے پانی میں نوجوان کی لاش ملنے پر سنسنی

Hum Bharat
Thursday, 25 March 2021
Last Updated 2021-03-26T23:40:46Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مالیگاؤں( نامہ نگار ) نمائندہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ درے گاؤں اسپننگ مل والے عوامی راستے پر 10 فٹ گہرے پانی میں ایک نوجوان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے ۔


حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق اس لاش کی شناخت دل شاز احمد ارشاد احمد کے نام سے ہوئی ہے جوکہ درے گاؤں بی بی فاطمہ علاقے کا بتایا جارہا ہے۔  اس معاملے کی اطلاع جمیل ٹریکٹر والے نے دی ۔ جس پر شفیق اینٹی کرپشن نے شکیل تیراک کو طلب کیا اور شکیل تیراک کے ذریعے لاش کو 10 فٹ گہرے پانی سے نکال پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہاسپٹل بھیجا گیا۔ 


مذہبی شہر میں اس طرح معاملات کافی بڑھ رہے ہیں۔ اس معاملے کی قانونی تحقیق جاری ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ کوئی خودکشی ہے، قتل ہے یا حادثہ ؟


جیون ہاسپٹل اور منصورہ ہاسپٹل سے پنکھا،لائٹ، ساکٹ اور پانی کا جار چوری 


مالیگاؤں:قلعہ پولس اسٹیشن میں کارپوریشن کا ملازم سنتوش پنڈت نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں کسی نا معلوم چور ملزم نے جیون ہاسپٹل اور منصورہ ہاسپٹل کے اندر رکھے ساز و سامان جن میں پنکھا لائٹ  سوئچ سا کٹ  ٹی وی بکس اور پانی کا جار چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔جس کی مجموعی قیمت56  ہزار  چار سو 8 روپے بتائی گئی ہے۔ یاد رہے جاری ماہ میں ہاسپٹل میں چوری کا یہ دوسرا معاملہ درج ہوا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے کیس کا اندراج کرلیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl