مالیگاؤں: 2 مارچ 2021 بروز منگل صبح کے وقت عبداللہ نگر بلیو برڈ روڈ طارق موبائل دکان کے پاس عقیل گولی نامی شخص کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی بات کو لیکر عقیل گولی اور مزید چار افراد میں جھگڑا ہوگیا تھا جس میں عقیل گولی پر حملہ کردیا گیا اور اس کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہاسپٹل روانہ کردیا گیا ہے۔ آزاد نگر پولس عملہ نے چار ملزمین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اس سنگین معاملے میں پولس اپنی تفتیش کررہی ہے۔ آس پاس کے علاقہ میں خوف ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔ مالیگاؤں میں اس طرح معاملات عام ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے ماحول میں عام آدمی خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گذار رہا ہے۔ جبری لوٹ مار، قتل، ماردھاڑ، ہفتہ وصولی مالیگاؤں میں عام ہوچکی ہے۔ آخر انہیں کس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ کیوں مجرمین کے حوصلے اتنے بلند ہورہے ہیں۔ رات تو رات اب دن دہاڑے بھری روڈ پر بھی جرم کی وارداتیں انجام دی جارہی ہیں۔ گذشتہ دنوں بھی تلوار سے حملہ، فائرنگ اور قتل کے معاملات سامنے آئے۔آخر مجرمین کو پولس اور قانون کا خوف کیوں نہیں؟ کیا ہو سکتی ہے اس کی وجہ ؟
اس قتل کے پیچھے کیا وجہ ہے ؟ کیوں دن دہاڑے قتل کردیا گیا؟ اس معاملے سے متعلق مکمل تفصیل کے لئے انتظار کیجئے اور ہم بھارت نیوز سے جڑے رہیں۔
یہ بھی پڑھیئے
نئی دہلی: ملک کی سپریم کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ دیئے گئے ریمارکس ان لوگوں کے لئے بہت اہم ہیں جو شادی کے جھوٹے وعدے کرتے ہیں ، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی۔
دراصل ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا بینچ ایک کیس کی سماعت کر رہا تھا جس میں عصمت دری کے ایک ملزم نے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے اس خاتون نے کہا ، "ملزم نے دھوکہ دہی سے اس کی اجازت لی اور منالی کے ایک مندر میں شادی کرلی۔" خاتون نے الزام لگایا ہے کہ وہ اسے استعمال کرتا رہا اور مجھ سے زیادتی کرتا رہا۔
اسی کے ساتھ ہی ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے جو بھی کام کیا ہے ، وہ رضامندی سے کیا ہے۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ اس وقت تک عورت نے کوئی شکایت نہیں کی جب تک کہ سب کچھ ٹھیک تھا۔ تلخ تعلقات کے بعد اس نے شکایت درج کروائی ہے۔
لڑکی کے مطابق یہ دونوں دو سال سے تعلقات میں تھے لیکن 2019 میں اس کی شادی کسی اور سے ہوگئی۔ وہ عورت کے ساتھ رہتا تھا اور اسے بے رحمی سے پیٹتا ہے ، اس نے زخمی ہونے کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی دکھایا۔
اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ملزم کی گرفتاری پر آٹھ ہفتوں کے لئے روک لگاتے ہوئے نچلی عدالت میں بے گناہ کے ثبوت پیش کرنے کیلئے کہا ہے۔ ورنہ ملزم کو دھوکہ دہی اور ریپ کیس کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔