ملک میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جس کو لیکر کافی تشویش ظاہر کی جارہی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر نے پاؤں پھیلا دیا ہے۔ اگر احتیاط نہیں کیا گیا تو ملک پھر ایک مرتبہ سنگین حالات سے گذر سکتا ہے۔
تازہ خبروں کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 24492 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس میں زیادہ تعداد مہاراشٹر کی ہے۔ اسی طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 131 بتائی جارہی ہے۔ ان دنوں فی الحال 30 اپریل تک سخت کرفیو کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے پھر سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے۔