Advertising

مہاراشٹر میں کروناکا قہر اپنے پورے شباب پرمتاثرین کی تعداد۵۰۷،۷۰،۲۳؍جبکہ مرنے والوں کی تعداد۰۸۰،۵۳؍کے پار

Hum Bharat
Thursday, 18 March 2021
Last Updated 2021-03-18T12:49:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مہاراشٹر میں کروناکا قہر اپنے پورے شباب پرمتاثرین کی تعداد۵۰۷،۷۰،۲۳؍جبکہ مرنے والوں کی تعداد۰۸۰،۵۳؍کے پار
ناگپور سب سے زیادہ متاثر،ممبئی ، ناگپور ، پمپری چنچوڑ ، ناسک ، اورنگ آباد ، تھانہ ، نوی ممبئی ، کلیان ڈومبیولی ، آکولہ ، ایوت محل ، واشم اور بلڈھانہ میں نقل و حرکت پر پابندی



ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) صوبہ مہاراشٹر میں کرونا کی دوسری لہر اپنی پوری آب و تاب سے اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹر اول نمبر پر ہے پچھلے ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران ریاست میں ۱۵؍ہزار۸۱۷؍ نئےمریض سامنے آئےجبکہ ۵۶؍ افراد کی موت  کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد ۵۲؍ہزار۷۲۳؍ تک جا پہنچی ہے۔کروناکی مہاماری سے معاشی راجدھانی ممبئی میں بھی محفوظ نہیں ہے۲۴؍ گھنٹوں میں ۲؍ ہزار ۳۷۷؍ نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ،۸؍لوگوں کی موت ہوئی۔ حالانکہ مریضوں کی بازیابی کی شرح میں بھی کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اس کے باوجود ایک دن میں۸۷۶؍ مریض ٹھیک  ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے ہیں۔ فی الحال متاثرین کی کل تعداد۳؍لاکھ ۴۹؍ہزار،۹۷۴؍ ہے جبکہ اموات کی تعداد۱۱؍ہزار۵۵۱؍ہوگئی ہے۔ اس وقت۱۵؍ ہزار۴۱۰؍ مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے ۴۲۶؍ شدید بیمار ہیں۔ منگل کو۲۱؍ہزار۵۰۰؍ ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے انفکشن کو لے کرشہریان میں تشویش بڑھ گئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کرونا مریضوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کیے جا رہےہیں۔ بلدیاتی حدود میںایک دن میںمریضوں کی تعداد دو ہزار کے پار ہونے پرممبئی مہانگر پالیکا کی میئر نے اس صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ اخبار نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بڑا بیان دیا ہے جس کی رو سے ممبئی میں نائٹ کرفیو کے ساتھ ساتھ سخت لاک ڈاون کے نفاذ سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔کرونا کی بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال پرمئیر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ ’’میرے خیال میں ابھی نائٹ کرفیو نافذ کرنا ضروری ہے۔ ہم  بازاروں کی بھیڑ کومخصوص علاقوں میں منتقل کرنے پربھی غور کر رہے ہیںلاک ڈاون کے نفاذ کو رکونے کے لئے ممبئی کے تمام باشندوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

تھانہ ضلع ۱۴؍ہزار۶۴۴؍مریض کے علاوہ بدھ کے روز۱؍ہزار۸۰۴؍مریضوں کابھی اندراج کیا گیا ہے۔جبکہ ۶؍لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔تھانہ، کلیان ڈومبیولی اورنوی ممبئی میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہےمتاثرین کی تعداد اب۲؍ لاکھ۹۷؍ ہزار۴۴۶؍ ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر۵۸۸۷؍ ہوگئی ہے۔تھانہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں۵۱۶؍ ، کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ۶۳۷؍ اور نوی ممبئی میں۳۶۷؍ مریض پائے گئے ہیں۔ الہاس نگر۶۴؍، بھیونڈی ۲۴؍ ، میرا بھائندر ۱۰۷؍ مریض پائے گئے ہیں۔ممبئی سمیت صوبے کے کئی شہروں کیصورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ سنتروں کا شہر ناگپوراس وقت ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے یہاں مریضوں کی تعداد۱۵۰۰۰؍ تک پہنچ گئی ہے۔ناگپور میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی کرونا کے معاملات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔جس کی وجہ سے انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہے۔لوگ بلاوجہ سڑکوںپرجمع ہو رہے ہیں۔لاک ڈاون کی دھجیاں اڑاتی عوام کو دیکھ کر ناگپور کے کمشنر رادھا کرشنن نےگوشت،سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کو ایک بجے کے بعد بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل تمام دکانوں کورات۹؍ بجے تک کھولنے کی اجازت تھی۔ ان دکانوں پر لوگوں کے بڑھتے ہجوم کو دیکھتے ہوئے کمشنر نے سختی کو بڑھانے کانہ صرف فیصلہ کیا بلکہ کہا ہے کہ اگر شہریاںہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو قوانین کو اور بھی سختی کے ساتھ نافذکیا جائے گا۔ودربھ کے بیڑضلع میں کروناکی مہاماری کو دیکھتے ہوئےکلکٹررویندرجگتاب نےحکمنامہ جاری کیا ہے جسکی رو سے۳۱؍مارچ تک کرفیولگا دیا گیاہے۔ ۱۸؍ مارچ سے شادی ہال غیر معینہ مدت کے لئے بند ، ہوٹلوں ، چائے کی دکانوں ، باروں ، ریستوراں ، پان کی دکانوں کو صارفین کے لئے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ صرف پارسل کی سہولت شروع  رہے گی۔،شادی ، فنکشن ،سماجی،سیاسی، ثقافتی، مذہبی پروگرام سمیت تمام تقاریب کو۱۸؍ مارچ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا جائے گا۔تمام دکانداروں اور دیگر اداروں اور ان کے ملازمین کے لئے لازم ہے کہ وہ ہر۱۵؍ دن کے بعدکرونا ٹسٹ کروائیں۔تمام خدمات ، بشمول فوری خدمات سے متعلق دکانوں کو روزانہ صبح۷ بجے سے صبح ۷ بجے تک بند رہیں گی۔ناگپور میں۱۵؍ سے ۲۱؍مارچ تک سات روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پونے میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اورنگ آباد میںلاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ پچھلے مہینے امراوتی میں لاک ڈاؤن ہوا تھااس کے باوجود یہاں کرونا متاثرین کی تعداد کم نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں بھی سختی سے لاک ڈاون دوبارہ لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔خاندیش کے جلگاؤں میں۱۱؍ سے۱۵؍ مارچ تک جنتا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔پالگھر ضلع میں ایک آشرم کی اسکول کے۳۰؍طلبائ اور ایک ٹیچر کرونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسکول کو کنٹمنٹ زون قرار دےدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی ، ناگپور ، پمپری چنچواڑ ، ناسک ، اورنگ آباد ، تھانہ ، نوی ممبئی ، کلیان ڈومبیوالی ، آکولہ ، ایوت محل ، واشم اور بلڈھانہ میں بھی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl