Advertising

کورونا کی دوسری لہر، حکومت کی نئی ہدایت جاری، خلاف ورزی پر سخت کارروائی

Hum Bharat
Wednesday 17 March 2021
Last Updated 2021-03-16T18:58:22Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 مہاراشٹر میں کرونا کی دوسری لہر کی دستک،حکومت کی جانب سے نئی ہدایت جاری، خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی


ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)مہاراشٹر میں کرونا کی دوسری لہر کے دستک دینے کی وجہ سے روزانہ سینکڑوں لوگ اس سے متاثر ہو رہے ہیں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نے ریاستی حکومت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ ناگپور جیسے بڑے شہر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔اورنگ آباد، ناشک،پونہ جیسے شہروں میں جزوی لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے والوں کی۰۵۱،۱۵؍ نئے تعداد سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر۴۶۴،۲۹،۲۳؍ہوگئی ہے۔ جبکہ۴۸؍افراد اس بیماری کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست میں مرنے والوں کی تعداد۹۰۹۔۵۲؍تک پہنچ گئی ہے۔صوبے کے اسپتالوں سے۱۷۶،۱۰؍مریضوں کےصحت یاب ہونے کے ساتھ یہ تعداد۷۴۳،۴۴،۲۱؍ تجاوز کر گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں کرونا کے قہر کی وجہ سے عوام میں خوف پایا جا رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مہا وکاس آگھاڑی سرکار نےکمٹینمنٹ زون میں عائد تمام پابندیوں کو۳۱؍مارچ تک بڑھا تے ہوئے کروناکے بڑھتے ہوئے کیس کو روکنے کے لئےحکومت نے نئی رہنمایانہ خط جاری کرتے ہوئے متعدد پابندیاں عائد کرنے جا رہی ہے جس کے تحت اب تمام ملٹی پلیکس ، ریستوراں اور ہوٹلوں کو صرف۵۰؍ فیصدلوگ ہی خدمات سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔صوبے کےتمام مالز میں لوگوں کو ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو نافذ کرنے کے لئےگارڈ یا افرادکو تعینات کرنا ہوگا۔ سنیما ہال (سنگل اسکرین اور ملٹی پلیکس) نصف پبلککے ساتھ چلیں گے۔ بغیر ماسک کے داخلہ نہیں ہوگا۔یمیریکٹر ناپنے والا آلہ (تھرمل اسکینر) رکھنا ہوگا ، بخار کے شکار کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی ہے۔ مختلف جگہوں پر صفائی ستھرائی کے سامان رکھنے کا انتظام کیا جائے گا۔سماجی دوری اور ماسک چیک کرنے کیلئے مناسب تعداد میں لوگوں کو ان مقامات پر تعینات کرنا پڑے گا۔اگر سینما ہالوں ، مالز ، ہوٹلوں اور ریستوراں میں حکومت کے حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسے بند کردیاجائے گا۔ حکومتی حکم کی خلاف ورزی پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تمام ریستوران، ہوٹلوں اور سنیما گھروں میں ماسک پہننا، درجہ حرارت کی جانچ کرنا اور ہاتھوں کو سینٹائز کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد کو بھی۵۰؍ کر دیا گیا ہے۔اسی کے ساتھ تمام سماجی، ثقافتی، سیاسی اور مذہبی تقاریب پر مکمل طورپر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنمایانہ ہدایات کے مطابق میت اور انتم سنسکار میں۲۰؍ سے زیادہ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl