Advertising

مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر، راجیش بھوشن کا ادھو ٹھاکرے کو خط

Hum Bharat
Thursday 18 March 2021
Last Updated 2021-03-18T07:56:44Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 *مہاراشٹرکورونا وائرس وبا کی دوسری لہرکا سامنا کر رہا ہے اس کے علاوہ پنجاب،  گجرات، کرناٹک اور قومی راجدھانی دہلی میں اضافہ*
*===----===----===----===----===*
*مرکزی محکمہ صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن کا وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط*
***===***===***===***===***===***



*ممبئی/مالیگاؤں (احرار نیوز نیٹ ورک) 18, مارچ:* ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر  میں آج 23 ہزار سے زیادہ نئے معاملے  سامنے آئے ہیں۔ کئی اضلاع میں پابندی اور نائٹ کرفیو کے اعلان کے باوجود مہاراشٹر میں معاملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ مہاراشٹرکورونا وائرس وبا کی دوسری لہرکا سامنا کر رہا ہے۔ اس سے متعلق سکریٹری مرکزی محکمہ صحت راجیش بھوشن نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط بھی لکھا تھا۔ 

ریاست میں گزشتہ ہفتے کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزکی ٹیم پہنچی تھی۔ اس ٹیم سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر سکریٹری نے ریاستی حکومت کو خط لکھا تھا۔ مرکز نے ریاست میں احتیاط نہ کرنے اور لاپرواہی اور کمزور نظام کی نشاندہی کی تھی۔
کورونا وائرس کے تیز بڑھتے معاملوں نے اس وقت مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ مہاراشٹر کے علاوہ اب ان ریاستوں میں بھی تیزی کے ساتھ نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں پر ابھی تک کم معاملے تھے۔ اسی ضمن میں پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2,039 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 1,274 لوگ ریکور ہوئے اور 35 لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ پنجاب کے علاوہ گجرات، کرناٹک اور قومی راجدھانی دہلی میں بھی نئے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سے آج 1112 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ 775 لوگ ریکور ہوئے ہیں اور تین لوگوں کی وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ گجرات کے احمدآباد، سورت، بڑودہ اور راجکوٹ میں نائٹ کرفیو 2 گھنٹوں کے لئے بڑھائی گئی ہے۔
وہیں کرناٹک میں 1275 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریکور ہونے والوں کی تعداد 479 ہے اور 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ قومی راجدھانی دہلی میں 536 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 319 لوگ ریکور ہوئے۔ تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl