Advertising

آدھی رات تک سرکاری رہائش گاہ’’ ورشا‘‘ پر وزیر اعلی سمیت اعلی لیڈران اور افسران کی میٹنگ

Hum Bharat
Thursday 18 March 2021
Last Updated 2021-03-18T06:05:38Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 آدھی رات تک سرکار ی رہائش گاہ’’ ورشا‘‘ پر وزیر اعلی سمیت اعلی لیڈران اور افسران کی میٹنگ



ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)مرکزی تفتیشی ایجنسی این آئی اے مکیش امبانی کے گھر کے باہر پائے جانے والے جیلٹین معاملے میں اسٹنٹ پولس انسپکٹر سچن وازے کو گرفتار کرکے تفتیش کر رہی ہے تو دوسری جانب مہا وکاس آگھاڑی سرکار اس معاملے سے متعلق اپنی داغدار ہوتی شبیہہ کو بہتر بنانے کے لئے میٹنگوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ کل شام میں آٹھ بجے سے  رات دیگر گئے بارہ بجے تک وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر ہونے والی میٹنگ میںریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سمیت اعلی لیڈران نے شریک تھے وہیں  مہاراشٹر پولس کے ڈی۔ جی۔ پی۔ ہیمنت ناگرالے اور ممبئی پولس کمشنر پرم ویر سنگھ سمیت اعلی افسران بھی۴؍ گھنٹوں تک چلنے والی میٹنگ میں شریک تھے۔ قیاس کیا جاتاہے کہ اس میں میٹنگ میں امبانی کے گھر باہر ملنے والی جیلٹین کے علاوہ سچن وازے کا موضوع چھایا رہا۔


واضح رہے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور سینئر رہنما کیریٹ سومائی نے الزام لگایا ہے کہ اس پورے معاملے کا ماسٹر مائنڈ ممبئی پولیس فورس کا آئی پی ایس افسر ہے۔ ایسی صورتحال میں این آئی اے کے ذریعہ اس آئی پی ایس افسر سے تفتیش کے امکانات کا ذکر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق این آئی اے نے اس معاملے میں وزارت داخلہ سے بھی اجازت حاصل کی ہے۔این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے دعوی کیا ہے کہ مہا وکاس آگھاڑی حکومت میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا ہے ہم سب مل کر اچھا کام کر رہے ہیں ہمارے درمیان کوئی بھی اختلاف نہیں ہے۔


بدھ کے روز دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران این سی پی کے سپریمو شرد پوار نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاویکاس کی حکومت میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہم سب مل کر ایک اچھا کام کر رہے ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl