مالیگاؤں نامہ نگار/
مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ ماہ نومبر دسمبر میں بی یو ایم ایس کالج کے طلبہ کے آف لائن امتحان کا انعقاد کیا تھا جس کے نتائج کا اعلان مورخہ 27 مارچ 2021 کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ظاہر کیا گیا
اس امتحان میں خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری الامین یونانی میڈیکل کالج کے کل 60 طلبہ شریک امتحان رہے
الحمدللہ اس امتحان میں طلباء و طالبات نے اپنی شب و روز محنت و قابل اساتذہ کی رہنمائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی کا اندراج کیا
الحمدللہ بی یو ایم ایس سال اول کے طلبہ کا مجموعی ریزلٹ 90 فیصد رہا جس میں 44 طلبہ نے فرسٹ کلاس پوزیشن حاصل کیں مذکورہ بالا امتحان میں کالج کی ہونہار طالبہ بشری محبوب شیخ78.11 ام حبیبہ عتیق احمد 76.11 شیخ عایشہ منیر نے 74.77 فیصد کے ساتھ کالج میں بالترتیب اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کیا۔
اس شاندار کامیابی کے موقع پر خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی صدر محترمہ محمودہ پروین عبدالمطلب شیخ ، محترم رضوان شیخ و ریحان عبدالمطلب شیخ صاحبان نے تمام ہی کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیں دیں کہ اللہ رب العزت آپ کو یوں ہی دنیا و عقبیٰ کے تمام امتحانوں میں کامیابی و سرخروئی عطا فرمائے ساتھ ہی کالج کے پرنسپل جناب سلیم سر وتمام اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا