مالیگاؤں: 2 مارچ 2021 بروز منگل عبداللہ نگر بلیو برڈ روڈ مالیگاؤں میں دن دہاڑے صبح کے اوقات میں عقیل گولی نامی شخص کا قتل کردیا گیا۔ وار اس قدر سخت تھا کہ مقتول انتڑیاں باہر آگئی تھیں جس کی وجہ سے جائے واردات پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کیس کی گتھیاں سلجھاتے ہوئے پولس نے ملزمین کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔
حاصل تفصیلات کےمطابق عقیل احمد نثار احمد عرف عقیل گولی کے گھر کے سامنے رہنے والے مسعود اختر عبدالمالک کے گھر کی بجلی لائن کسی نے کھمبے سے منقطع کردی تھی۔جس کو لیکر عقیل گولی اور سامنے کے افراد کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔ جھگڑا ختم ہونے کے بعد 9 بجے دوبارہ جھگڑا ہوگیا جس میں عقیل گولی کے پیٹ پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا گیا۔ حملہ ہونے کے بعد مقتول 15 سے 20 منٹ تک سڑک پر ہی پڑا رہا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ جائے مقام پر عقیل گولی کی بیوی اور والد بھی موجود تھے۔
پولس آنےکے مقتول کو سول ہاسپٹل لےجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔اس معاملے میں آزاد نگر پولس عملہ نے 4 سگے بھائیوں کے ساتھ مزید ایک( کل 5 افراد کے خلاف ) کے خلاف مقدمہ داخل کردیا ہے۔ ملزمین میں محفوظ عبدالمالک ، توفیق عبدالمالک، ذیشان عبدالمالک، مسعود اختر عبدالمالک اور وکیل احمد کے نام شامل ہیں۔ پولس نے ان افراد کے خلاف 323/149/148/147/143/504/452/427/302/307/28/2021 کی سنگین قلم کے تحت مقدمہ کا اندراج مکمل کرلیا ہے۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات پی ایس آئی سیّد کے سپرد ہے۔