مالیگاؤں: سٹانا پولس اسٹیشن میں پاڑہ تعلقہ کا رہنے والا 25 سالہ فریادی نام دیو بھیم راؤ مہالے نے شکایت کی کہ ملزم نام دیو بابو راؤ کھانڈوی اور ملزمہ للّا بائی کھانڈوی دونوں میاں بیوی نے مل کر 45 سالہ بھیما وشو ناتھ کھانڈوی کا قتل کردیا۔
حاصل تفصیلات کےمطابق مطابق جب مہلوک ملزمین کے مکان میں گیا تو ملزمین نے اس کے کاندھے پر چاول کے تھیلے رکھ دئے اور اسی درمیان ملزم کی بیوی للّا بائی اور بیٹا نام دیو نے مہلوک لاٹھیوں سے مار مار کر قتل کردیا۔
اس معاملے میں مذکورہ پولس نے قتل کی قلم 302/34/158/2021 کے تحت معاملہ مکمل کیا۔
گرنا ڈیم سے پھر مچھلیوں کی چوری
مالیگاؤں: تعلقہ پولس اسٹیشن میں گرنا ڈیم کے مینیجر انور جعفر حسین شیخ نے شکایت درج کرائی کہ ملزم دیپک جاؤرے ، لکشمن اور سومناتھ نے مل کر گرناڈیم سے کل 9 ہزار مالیت کی مچھلیاں چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس معاملے میں پولس نے بھارتی چوری کی قلم کا اندراج کرلیا ہے۔