"گھر پٹی ریویزن کے لئے پرائیویٹ کمپنی کی خدمات کیوں حاصل کی جا رہی ہیں ؟"
شہر مالیگاؤں کے کمشنر نے گھر پٹی کی نئی شرحِ طۓ کرنے کے لئے نجی ٹھیکیدار کی خدمات حاصلِ کی ہیں جبکہ پہلے یہی کام میونسپلٹی یا اب کارپوریشن کے ملازمین کیا کرتے تھے اور انہیں کوئی اضافی تنخواہ بھی نہیں دی جاتی تھی ۔ اب یہی کام پرائیوٹ کمپنی بھاری معاوضہ لے کر کرے گی ۔
کچھ دنوں قبل شہر بھیونڈی کے کمشنر نے بھی جائیداد ٹیکس کی وصولی کیلۓ نجی ٹھیکیدار کو متعین کیا تھا جس کے خلاف وہاں کی سیاسی پارٹیوں نے شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کو مجبور ہوکر فیصلہ واپس لینے کی یقین دھانی کرانی پڑی ۔
مالیگاؤں کی عوام منتظر ہےکہ یہاں کی سیاسی پارٹیاں اس عوام دشمن فیصلے کے خلاف کب ایکشن میں آتی ہیں ؟
یہ تحریر یکم جنوری ٢٠٢١ ء کو پوسٹ کی گئی تھی ضرورت کے تحت اسے دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں ۔
خالد رضا ۔