Advertising

زرین خان نے ملت اسلامیہ ہند کو فخر کا مقام عطاء کیا

Hum Bharat
Wednesday 24 February 2021
Last Updated 2021-02-24T17:41:54Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 #تنظیم_ابنائے_ندوہ_ممبئی نے یہ بڑا اچھا کام کیا ہے، ممبرا 

کی رہنے والی زرین خان نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ" سی اے" کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے ملتِ اسلامیہ ہندیہ کو فخر کا مقام عطاء کیا ہے، اس بچی کی حوصلہ افزائی کے لیے تہنیتی نشست کا انعقاد کرکے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے فضلاء کی نمائندہ تنظیم نے ممبئی و ممبرا میں علماء کی جانب سے نہایت لائقِ تحسین مثال قائم کی ہے

 اس کےعلاوہ یہ بھی خبر ہیکہ اس پروگرام میں صدر تنظیم ابناء ندوہ مولانا لقمان ندوی صاحب نے ہر سال دس بچوں کو " مولانا علی میاں اسکالرشپ " دینے کا بھی اعلان کیا ہے، یہ مزید خوشگوار اقدام ہے، جو ممبئی و ممبرا جیسے مصروف شہروں کے تعلیمی حلقوں میں نئی نسل اور طلباء و طالبات کو دارالعلوم ندوۃ العلماء کی نمائندگی سے مزید مربوط کرےگا 

 زرین خان کے لیے اس نشست کا انعقاد کر اور اسے انعام و اکرام سے نواز کر اور مولانا علی میاں اسکالرشپ کی شروعات کر، ابنائے ندوہ ممبئی نے مدارس کے فضلاء علماء اہل دین اور عصری و دیگر سماجی حلقوں کے درمیان برج بنانے کا کام کیا ہے، 

اور یہی کام ہے آج کا، اس کے ليے تنظیم۔ابنائے ندوہ ممبئی کے صدر لقمان ندوی صاحب ہی نہیں بلکہ اس کے سیکرٹری مولانا مزمل حسین، مولانا ابراہیم ندوی، مولانا عمران سعید ندوی، مولانا رئیس ندوی، شکیل ندوی، شعیب ندوی، عالم ندوی، شفیق ندوی، اور عمر ندوی سمیت یہ پوری ٹیم شکریے اور ہمت افزائی کی مستحق ہے… یہ مسلسل کئی سالوں سے مل جل کر بہترین کام کررہےہیں جو علماء کو ہر شہر میں کرناچاہئے 


ندوۃ العلماء کے، علماء کی تنظیم کے یہ کارنامے ممبئی شہر میں ایک طویل عرصے سے جاری ہیں، ممبئی جیسے شہر میں اہل مدارس کی مدد سے لیکر، علماء، وکلاء، صحافیوں،  اہل علم و فن اور اہلِ ادب کو موقع بموقع ایک میز پر اکٹھا کرنے میں ندوۃ العلماء کی اس ثقافتی بزم کا بڑا کردار ہے، جس کا ہم نے بار بار مشاہدہ کیا ہے، اور کئی بار ممبئی کے سینئر علمی و صحافتی شخصیات کی زبانی مختلف میٹنگوں میں اس ابنائے ندوہ کی سرگرمیوں پر خوشی کا اظہار سن چکے ہیں، دارالعلوم ندوہ سے وابستہ یہ تنظیم بہت ہی خوشگوار احساس ہے ہم جیسوں کے لیے جو تعلیمی صحافتی فکری ادبی اور دیگر پروفیشنل حلقوں میں علماء کی باوقار نمائندگی کرتی ہے انہیں آپس میں جوڑتی ہے، دیندار حلقوں سے لیکر ہر سطح پر ضرورت مندوں کا حتی الامکان تعاون کرتی ہے 

 مذکورہ سطروں کا یہ بھی مقصد ہیکہ، ہر شہر میں فضلاء مدارس کی ایسی کم از کم  ایک انجمن بہت ضروری ہونا چاہیے جس کا پلیٹ فارم ہر قسم کی مسلکی یا حلقہ واری سیاست و عصبیت سے بالکل پاک ہو، اور اس کے ذریعے عصری ادارے اور دنیا کے مختلف شعبوں کے ماہرین و ذمہ داران، علماء کے ساتھ اکٹھا ہوا کریں، ایسی ثقافتی انجمنوں کا وجود رحمت و برکت کا سبب ہوتاہے ۔


 ✍: سمیــع اللہ خان

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl