Advertising

اب پورے مالیگاؤں کو ملے گا روزگار

Hum Bharat
Sunday, 21 February 2021
Last Updated 2021-02-21T13:58:49Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ٹیلر یونین کی جانب سے کارخانے ( کمپنی )کا افتتاح
 اب پورے شہر کو ملے گا ٹیلرنگ کام
خواتین کو مفت سلائی سکھاکر کام بھی دیا جائے گا۔

مالیگاؤں( پریس ریلیز ) گذشتہ دنوں شہر میں چل رہی مندی کے پیش نظر ٹیلر یونین کا قیام عمل میں آیا تاکہ شہر کے ٹیلر کو ایک پیلٹ فارم لاکر انہیں سال بھر کام فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ شہر کی وہ خواتین جو مجبورا پلاسٹک کا اور دیگر کام کرتی ہیں انہیں مفت میں ٹیلرنگ سکھا کر روزگار فراہم کیا جائے۔ اسی سلسلے میں گذشتہ ماہ سوپر مارکیٹ میں ٹیلر یونین آفس کا افتتاح عمل آیا تھا۔ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ٹیلر یونین کے صدر ببو ماسٹر نے کسمبا روڈ بس اسٹیشن کے بس ایک بڑے کارخانے ( کمپنی ) کی بنیاد رکھی جس کا افتتاح بھی عمل میں آچکا ہے۔

ٹیلر یونین کے صدر ببو ماسٹر نے بتایا کہ ہمارا مقصد شہر کے تمام ٹیلر حضرات کو سال بھر کام فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ہم خواتین کو مفت میں سلائی سکھاکر انہیں بھی روزگار فراہم کریں گے۔ افتتاح کے موقع پر شہر سرکردہ سماجی تنظیمیں و شخصیات موجود تھیں۔ اس بہترین سوچ اور اچھے کام کے لئے تمام شریک افراد نے ببو ماسٹر اور ٹیلر یونین کو نیک خواہشات پیش کیں۔


سلائی گوڈاؤن کا پتہ


کسمبا روڈ وشال ویڈیو کے بازو میں


رابطے کے لئے... ببو ماسٹر صدر

8605428599

مزمل ماسٹر.. 9850460417

عارف ماسٹر.... 7020909110

رئیس ستارہ... 9890589078

مجاہد محی الدین... 9273373945

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl