مورخہ 8 فروری 2021 کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے ایک بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ،
کرونا وبائی تعلیمی سال21 -2020 کے لئے تمام طلبہ کو صد فی صد اسکولی فیس ادا کرنی ہوگی۔
متعلقہ اسکولوں کی تعلیمی سال 20-2019 یعنی گزشتہ سال جو فیس ہوگی اس میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہ کرتے ہوئے کرونا وبائی تعلیمی سال میں وہی فیس والدین کو صد فی صد ادا کرنی ہوگی۔مذکورہ فیس والدین 6 قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں یہ بھی واضح کردیا ہے کی،اسکولی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں کسی بھی طالب علم کا تعلیمی نقصان نہیں ہونا چاہئے، ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ آف انڈیا نے اس بات کی بھی وضاحت کردی کہ ،فیس ادا نہ کرنے کی پاداش میں جماعت دسویں اور بارہویں کے طلبہ کو بورڈ امتحان میں شرکت کرنے سے نہ روکا جائے۔
لیکن والدین کو کرونا وبائی تعلیمی سال کی صد فی صد اسکولی فیس ادا کرنی ہوگی۔
ذرائع:انڈیا ٹی ۔وی۔
شاکر شیخ
سیکریٹری
فیڈریشن آف آل مہاراشٹر مایناریٹی ایجوکیشن آرگنائزیشن ناسک ضلع