راشٹرپتی ایوارڈ کے لیے شکیل تیراک کا نام ہی فائنل کیا جائے ایم ڈی ایف
مالیگاؤں نامہ نگار ملک بھر سے مختلف شعبوں سے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو راشٹرپتی ایوارڈ دیا جانا ھے جس کے لیے ناموں کا اعلان بھی ہو گیا ہے۔ اور اس ایوارڈ کے لئے مالیگاؤں سے شکیل تیراک کا نام فائنل ہونا چاہئے۔ کیوں شکیل تیراک ایک طرح سے رئیل ہیرو ہے۔ شکیل تیراک نے بے شمار لوگوں کی جان بچائی ان گنت لاشیں ڈھونڈی آگ پر قابو پانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ موصوف کو کئی ایوارڈ بھی ملے۔ ریاست بھر سے لوگ انہیں طلب کرتے ہیں واٹر ٹائیگر شکیل تیراک کو راشٹرپتی ایوارڈ ملے ایسی شہر میں خواہش محسوس کی جارہی ہے لہذا مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ راشٹرپتی ایوارڈ کے لیے شکیل تیراک کا نام فائنل کیا جائے اس تعلق سے ایم ڈی ایف متعلقہ محکموں اور شہری ضلعی ریاستی ملکی سطح پر اعلی حکام کو سفارشی مکتوب دے گا۔ نیز ضرورت پڑھنے پر دھرنا اندولن کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہر کی سماجی و ملی شخصیات اور سماجی اداروں سے گذارش کرتی ہے کہ سچے خادم کی سراہنا ہو اس لئے آپ بھی بیدار رہیں۔ اور ہمارے ہمراہ اس لڑاںٔی میں حصہ لیں۔