ہریانہ میں لاکھوں روپے جہیز ٹھکرا کر دولہے نے صرف ایک روپے میں شادی کی
آج کل شادیوں میں جہیز کے معاملات کافی بڑھ چکے ہیں۔ شادیاں بہت دھوم دھام سے لاکھوں روپے قرض لے کر جارہی ہیں۔ جس کی وجہ غریب گھرانوں کی شادیوں میں مشکلات بھی پیدا ہورہی ہیں۔
شادی میں بڑھتے بے جا خرچ اور جہیز کی رسم کے خلاف بہت ساری تنظیمیں سرگرم بھی ہیں۔
آج ہم آپ کو شادی کا ایک ایسا واقعہ بتارہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔ یہ واقعہ ہریانہ کا ہے۔ جہاں دولہے نے لاکھوں روپے جہیز کو ٹھکرا دیا۔
حاصل تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہریانہ کے آدم پور علاقہ کا ہے۔ جہاں دولہا بلندر نے شادی سے قبل ہی یہ شرط رکھ دی تھی کہ وہ کسی قسم کی فضول خرچی نہیں کرے گا اور نا ہی جہیز لے گا۔ یہ شادی صرف ایک روپے میں ہوئی ہے۔ دولہا بغیر بینڈ باجے اور گھوڑے وغیرہ کے بغیر چند ساتھیوں کے ساتھ آیا اور شادی کی رسم مکمل ہوئی ۔ کل ملاکر لاکھوں روپے جہیز کو ٹھکراتے ہوئے دولہے نے بالکل سادگی کے ساتھ صرف ایک روپے میں شادی کی رسم تقریب مکمل کی۔ اس جوڑے کے فوٹو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور لوگ مبارکبادی و نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ بلندر نے اس طرح شادی کرکے سماج معاشرہ میں ایک مثال قائم کردی ہے۔ اور فضول خرچی و جہیز مانگنے والوں کو سبق اور زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔