مالیگاؤں (پریس ریلیز)۔ 9فروری بروز منگل سے 15 فروری بروز پیر 7 دنوں تک بنکر تنظیموں کے بند کے اعلان کو غیر قانونی بتا تے ہوئے مزدور یونین سی آئی ٹی یو کا ایک وفد لیبر آفس پہنچا۔
وفد میں شامل رمیش جگتاب نے لیبر آفیسر سوریہ ونشی میڈیم کو بتایا کےبار بار بنکر کاروبار بند کردے تے ہیں مگر مزدور کو کھوٹی کے نام پر ایک روپیہ بھی نہیں دیا جاتا۔
جب کہ قانون کے مطابق بند پر مزدور کو اس دن کی پگار دینا سیٹھ یا مالک پر فرض ہے۔ یاد رہے پہلے بھی لاک ڈاون میں سیتو یونین نے کلکٹر / ضلع کلکٹر اور پولس ایس پی تک مزدوروں کی نمائندگی کی تھی ایک بار پھر شہر کے مزدوروں کو بھوک مری کی طرف ڈھکیلا جا رہا ہے۔ مگر اب اگر مزدور کو کھوٹی نہ ملی تو سیتو یونین شہر کے مزدوروں کو لیکر ایک بار پھر مدنی نگر میدان کے دھرنے کی طرح آندولن کرےگی
بند سے مارکیٹ میں اچھال آجاتا ہے بنکر اسکا فائدہ اٹھا کر کپڑا اچھی قیمت میں فروخت کرتے ہیں۔
مگر مزدور کو ایک روپیہ بھی کھوٹی نہیں دی جاتی
یہ نا انصافی کب تک ؟
یاد رہے اس موقع پر سیتو یونین اور دوست یونین
ناسک ضلع ینتر مارگ مزدور یونین
سائزنگ مزدور یونین
المیتھا یونین
مالیگاؤں گانٹھ پیکنگ ورکرس
کے نمائندے موجود تھے