Advertising

نابالغ کا اغوا اور جنسی استحصال معاملے میں 20 سالہ نوجوان پر 376 داخل

Hum Bharat
Thursday, 18 February 2021
Last Updated 2021-02-18T14:25:58Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 جمہور نگر کے 20 سالہ نوجوان پر  376 اور پوسکو کی قلم کا اطلاق 


گذشتہ دنوں مدنی نگر سے 17 سالہ نابالغ لڑکی کے اغوا کی خبر کافی گردش میں تھی۔ بتایا جارہا تھا کہ 20 سالہ ملزم نابالغ کو اغواء کرکے فرار ہوگیا تو وہی یہ بھی بات سامنے آرہی تھی کہ نابالغ خود نوجوان کے ساتھ اپنی مرضی سے گئی۔ البتہ معاملے کی تحقیقات و حقیقت پولس کے سپرد ہے۔

اغوا کے اس معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن عملہ نے بالآخر  فرار ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 20 سالہ نوجوان جمہور نگر کا بتایا گیا ہے۔ جس کے خلاف پولس نے نابالغ سے جنسی استحصال کے ساتھ 376/363/366/4/8 ( نیب) کے تحت سنگین و سخت مقدمہ داخل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ مذہبی شہر میں جنسی استحصال اور اغوا کے معاملات کچھ زیادہ ہی بڑھ چکے ہیں۔ گذشتہ دنوں نیشنل ہائی وے پر واقع ہوٹل کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی۔ اس بے راہ روی کا ذمہ دار آخر کون؟ کیوں والدین و سرپرست اور ذمہ دار افراد اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ یہ ۔ذہبی شہر اپنی شناخت کھورہا ہے ؟

ضرورت اس بات کی ہے کہ اس جانب سماج و معاشرہ کے ذمہ دار افراد اور والدین فوری توجہ دیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl