Advertising

کہا " میں ماسک نہیں پہنتا "

Hum Bharat
Saturday, 27 February 2021
Last Updated 2021-02-27T17:40:58Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 میں ماسک نہیں پہنتا:راج ٹھاکرے


ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے شیواجی پارک میں منعقدہ مراٹھی زبان یومیہ پروگرام میں شرکت کی کرونا کے متعلق جاری کی گئیں حکومت کی ہدایات کے باجود راج ٹھاکرے بغیر کسی ماسک کے پہنچے۔ اخبار نویسوں نے جب ان ماسک نہ پہننے کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ماسک بالکل نہیں پہنتا۔ جبکہ ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے، بیٹے امیت ٹھاکرے ماسک پہنے ہوئے دکھائی دیئے۔راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر ریاست میں کورونا اتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں تو ریاست میں میٹروپولیٹن بلدیاتی انتخابات کوبھی نہیں ہونے چاہئیں ان کے تواریخ کو بھی آگے بڑھا دینا چاہئے۔ واضح رہے راج  بغیر  ماسک پہنے بغیر اپنے گھر ، کرشنا کنج  کے علاوہ عوامی مقامات پر ملتے جلتے رہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں راج نے کہا کہ سرکاری پروگراموں میں ہجوم کا کوئی سوال نہیں ہے۔ ان پروگراموں کو آسانی سے منظور کرلیا جاتا ہے لیکن  شیوجینتی ہو یا مراٹھی زبان کا دن ان دن پولس کی جانب سے اجازت کیوں نہیں دی جاتی ہے؟ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

واضح رہے آنے والے دنوں میں مہاراشٹر  کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں جن میںکلیان،ڈومبیوالی ، ممبئی ، اورنگ آباد ، وسائی ویرار  اور کولہاپور وغیرہ شامل ہیں۔ ان انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوسری طرف مہاراشٹرا میں  کرونا اپنے پورے شباب پر اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے۔روز بہ روز کرونا سے متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl