Advertising

مولانا عرفان دولت ندوی کے خلاف گودی میڈیا کی زہر افشانی۔ چار پولس اسٹیشن میں کیس بھی ہوا درج

Hum Bharat
Monday 22 February 2021
Last Updated 2021-02-22T09:47:58Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مقامی وقت ریاستی ذمہ دار عرفان دولت ندوی کے خلاف انڈیا ٹی وی کے اینکر نے زہر اگلتے ہوئے لگایا الزام 

پاپولر فرنٹ کے خلاف چار پولس اسٹیشن میں کیس بھی ہوا درج



مالیگاؤں( نامہ نگار ) گذشتہ دنوں 17 فروری 2021 کو یوم  پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے موقع پر پاپولر فرنٹ کے مقامی و ریاستی ذمہ دار عرفان دولت ندوی کی نگرانی میں ایک ریلی نکالی گئی۔ جو کہ مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی سیلانی نگر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عرفان دولت ندوی نے لوگوں کو موجودہ حالات سے با خبر کروایا۔ ملک میں چل رہی تانا شاہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جمہوریت کی بقاء اور اپنے جمہوری حق کو حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو آگے آنے و جمہوری طریقے سے آواز اٹھانے کی دعوت دی۔ لیکن گودی میڈیا اس تقریر کو کچھ اور ہی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ انڈیا ٹی وی کے اینکر نے الزام لگایا کہ عرفان دولت ندوی نے لوگوں کو بھڑکانے کا کام کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اب اس جمہوری ملک میں اپنا حق مانگنا بھی گناہ ہے؟ کیا لوگوں کو جمہوریت کی بقاء کے لئے دعوت دینا بھڑکاؤ بھاشن ہے؟ کیا ملک میں چل رہے ظلم ستم کے خلاف آواز اٹھانا جرم ہے؟ اگر ہاں تو پھر کیا یہ ملک جمہوری ہے؟ 


مولانا عرفان دولت ندوی کی تقریر آپ خود سنئے اور فیصلہ کیجئے کہ اس میں غلط کیا ہے ؟


پاپولر فرنٹ ڈے کے موقع پر ہی مقامی صدر و اراکین نے تقریبا چار مقامات پر موٹر سائیکل ریلی نکال کر یوم تاسیس مناتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا جھنڈا بھی لہرایا تھا جس کی پاداش میں شہر کے چار پولس اسٹیشن میں پاپولر فرنٹ کے تقریبا چالیس سے پچاس صدر و اراکین کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl