مالیگاؤں شہر میں پاورلوم مالکان کی کچھ تنظیموں (کہیں 11 تنظیموں کا ذکر ہے۔ اور کہیں 9 تنظیموں کا) نے مالیگاؤں بند کا اعلان کیا ہے۔
پاورلوم مالکان آپس میں ہی بیٹھ کر صرف بند کا اعلان کردیتے ہیں۔ نہ ہی کسی مزدوروں کی یونین سے بات کی جاتی ہے۔ اور نہ ہی کسی مزدور یونین کے ذمہّ داران کو میٹنگ میں بلایا جاتا ہے۔ صرف ہٹلر کی طرح ہٹلری فرمان جاری کر دیا جاتا ہے۔
جس طرح سے مودی سرکار کسی کو بھی بتاۓ بنا کچھ بھی کرنے لگتی ہے۔ اور انصاف مانگنے والوں کو بدنام کرنے کی سازش رچتی ہے۔ ٹھیک اسی طرح سے مالیگاؤں شہر کے پاورلوم مالکان کی تنظیمیں بھی اپنا ہٹلری فرمان سنا دیتی ہیں۔ اور لوگوں کے یہ بتانے کیلۓ کے مزدور بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ مالکان تنظیمیں بنکر لفظ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ شاشن پرشاشن کو یہ میسیج دیں سکیں کہ بند کا فیصلہ مزدوروں کو اعتماد میں لے کر کیا گیا ہے۔ اصلی بنکر تو مزدور ہوتا ہے۔ چاہے وہ کسی بھی طرح سے کپڑا بننے میں اپنی خدمات انجام دیتا ہو۔ (وارپر، میھتا، تراشن والا/والی بھیم جوڑنے والے گٹھنی والے لوم چلانے والے وغیرہ) مزدوروں کو پاورلوم مالکان کی اس سازش کو سمجھنا ہوگا۔
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مزدوروں کسانوں اور دبے کچلے لوگوں کی پارٹی ہے۔ ہر زور و ظلم سے لڑنے والی پارٹی ہے۔
آج کے حالات میں مزدوروں کی کوںٔی سنواںٔی نہ ہونے کی وجہ کمیونسٹ پارٹی کا کمزور ہونا بھی ہے۔ اگر آج مالیگاؤں شہر میں کمیونسٹ پارٹی اثر ہوتا تو آج کے حالات کچھ اور ہوتے۔ بہت سارے مزدوروں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہیکہ کوںٔی بھی سیاسی پارٹی یا لیڈر مزدوروں کی حمایت میں بولنے والا نہیں ہے۔
ایسا نہیں ہے۔ تاریخ گواہ ہیکہ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی ہمیشہ مزدوروں کسانوں اور سماج کے دبے کچلے لوگوں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی رہی ہے۔
بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے بہت بار کوششیں کی گئی مزدوروں کو اکھٹا کرنے کیلۓ۔ لیکن مذہبی لوگوں اور مالکان لوگوں کی سازش کا شکار ہوکر مزدور بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی سے دوری بنا کر رکھتا ہے اور خود اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے۔ عوام کے ذہنوں میں یہ غلط بات بیٹھا دی گنی ہے۔کہ کمیونسٹ خدا کو نہیں مانتے۔ مالکان یہ اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ اگر کمیونسٹ پارٹی مظبوط ہوتی ہے۔تو مزدوروں پر مالکان اپنا ہٹلری فرمان نہیں تھوپ سکتے۔ مزدوروں کو چاہیے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی سے جڑے دیکھے اور سمجھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آںٔیں۔
اگر مزدور ہمارے پاس آتا ہے تو ہم مزدوروں کی لڑاںٔی لڑنے کیلئے تیار ہیں۔
کامریڈ مرتضیٰ انصاری (شہر سیکریٹری بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی)
کامریڈ فیضان انصاری (ناشک ضلع کونسل ممبر سی پی آئی)
کامریڈ مقصود انصاری ( شہر جواںٔنٹ سیکریٹری سی پی آئی و آںٔیٹک یونین صدر مالیگاؤں)