Advertising

ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کورونا پازیٹیو

Hum Bharat
Tuesday 23 February 2021
Last Updated 2021-02-23T06:16:59Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


نامہ نگار: مہاراشٹر میں پھر کورونا کی لہر شروع ہوگئی ہے۔ رات کا لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پبلک پروگرام کی اجازت بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ پھر ایک مرتبہ سیاسی لیڈران کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔ گذشتہ دنوں وزیر صحت راجیش ٹوپے کی کورونا پازیٹیو کی خبر منظر عام پر آئی اور پھر اس کے بعد اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے کورونا پازیٹیو کی خبر بڑی تیزی سے گردش کررہی ہے۔


  امتیاز جلیل نے اپنے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر خود ٹیوٹر کے ذریعے دی ہے۔ اور لوگوں کو احتیاط برتنے کی ترغیب بھی ہے۔ ساتھ ہی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔ واضح ہوکہ امتیاز جلیل کورونا پازیٹیو آنے کے بعد ہاسپٹل میں داخل ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر کو لیکر محکمہ اور حکومت کافی سنجیدہ ہے۔ اگر عوام احتیاط نہ برتیں تو حکومت کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ 
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl