اے آئی ایم آئی ایم کے کارکن اور اسد الدّین اویسی کے قریبی شہباز خان کے مقبوضہ دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ
حیدر آباد (ریلیز) ای ڈی، انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ حیدر آباد نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکن شہباز احمد خان کے مقبوضہ دفتر عافیہ پلازہ پر آج 16 فروری بروز منگل نوٹس جاری کرتے ہوئے چھاپہ ماری کی کارروائی کرتے ہوئے یہ حکم دیا ہے کہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی درخواست پر شہباز احمد خان عافیہ پلازہ کو دس دنوں کے اندر اندر خالی کر دے۔ واضح رہے کہ عافیہ پلازہ کا ایف 1، ایف 2، ایف 3۔ جس کی مالکہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہیں نے اس کو بازیاب کرانے کیلئے انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو اپیل لکھا تھا کہ اس کو سماجی مجرم شہباز احمد خان سے بازیاب کرایا جائے۔ اس کے علاوہ عازف ابن عارف محمد خان کے عافیہ پلازہ ہی میں کچھ فلیٹس پر شہباز احمد خان نے جبرا قبضہ کیا ہوا ہے۔ اور اسی بلڈنگ میں قاضی نجم الدین کے ٹریول پوائنٹ پر روز بروز ایم آئی ایم کارکن کے قبضہ کرنے اور دھمکی آمیز باتوں کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔
شہباز احمد خان مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی سے گہرے تعلقات ہیں۔ اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ سود سے پاک تجارت چلانے کے عوض میں اپنے سودی بینک کو سودی شرح نمو میں کمی اور نقصان سے بچانے کے لئے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شہباز احمد خان کو ہیرا گروپ کے خلاف مستعد رہنے اور جھوٹی افواہوں کے ذریعہ ایف آئی آر بڑھانے اور قانونی کارروائی میں الجھانے کی ذمہ داری دی ہوئی ہے۔ اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ شہباز احمد خان ملک بھر میں گھوم پھر کر ہیرا گروپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے ، ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی جائیدادوں کو قبضہ کرنے اور فروخت کرنے اور انہیں حراست میں لینے کیلئے مفت قانونی کارروائیاں فراہم کراتا رہا ہے۔ اور مسلسل دس سالوں سے ہیرا گروپ کے خلاف مستعد ومتحرک شہباز احمد خان نے عافیہ پلازہ پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔ جس وقت عافیہ پلازہ میں ہیرا گروپ کا دفتر ہوا کرتا تھا شہباز خان اذیت دینے اور جائیداد پر قبضہ کرنے کیلئے نئے نئے طریقے آزماتا رہتا تھا۔ عافیہ پلازہ میں ہی رہنے والے ٹریول پوائنٹ کے مالک قاضی نجم الدین نے بھی کئی بار قانونی کارروائی کا مطالبہ حکومت تلنگانہ سے کر چکے ہیں۔
2019میں اورنگ آباد مجلس اتحاد المسلمین کے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے غاصب شہباز احمد خان کے حق میں آواز اٹھائی تھی۔ اور ہیرا گروپ کے خلاف مستعد رہنے کے لئے تعریفی کلمات بھی ادا کئے تھے۔ اس کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی مہاراشٹر ودھان سبھا الیکشن میں ممبئی کمپین کے درمیان شہباز احمد خان کے حق میں آواز اٹھائی تھی اور ہیرا گروپ کے خلاف نازیبا اور غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ حالانکہ شہباز احمد خان ایک بدنام زمانہ مجرم شخص ہی نہیں بلکہ زنا بالجبر ہفتہ وصولی کا مجرم اور کئی سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ملزم قرار پا چکا ہے۔ حیدر آباد میں غنڈہ گردی مہم چلانے کے عوض میں قانونی شکنجہ کستے ہوئے پولس کمشنر آف حیدر آباد نے شہباز احمد خان کی پستول لائسنس کو ضبط کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص کو کسی بھی طرح کے ہتھیار لائسنس دینے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ہیرا گروپ کارکنان بتاتے ہیں کہ جس وقت ہمارا صدر دفتر عافیہ پلازہ میں ہوا کرتا تھا اس وقت یہ بدنام زمانہ مجرم بجلی اور بانی کے کنکشن کٹوا کر اذیت رسانی کرتا تھا۔ یہاں تک کہ دفتر میں کام کرنے والی خواتین اور مرد حضرات کو منرل واٹر بسلیری وغیرہ سے وضوع اور قضائے حاجت پورا کرنا پڑتا تھا۔ کل ملا کر شہباز احمد خان ، غاصب، خائن ، بدکردار ایم آئی ایم کارکن ہونے کے سبب آج ای ڈی نے اس کے دفتر پر چھاپہ ماری کی، اور حراست میں لے کر ای ڈی دفتر لے جایا گیا۔ بعد میں اسے رہا کرتے ہوئے عافیہ پلازہ دفتر نمبر ایف 1.2.3کو دس دنوں کے اندر خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔