Advertising

گمان تھا کہ بوریا بستر سمٹ جائے گا لیکن۔۔ ایم ڈی ایف رابطہ آفس کا شاندار افتتاح

Hum Bharat
Monday, 15 February 2021
Last Updated 2021-02-15T07:07:53Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ایم ڈی ایف آفس کابا وقار افتتاح۔ عوامی کاموں میں کارآمد ثابت ہوگا۔

مالیگاؤں( نامہ نگار ) شہر میں تعلیم یافتہ ترقی پسند تعمیری سرکردہ سماجی خدمات گزاروں کے اشتراک سے تشکیل پانے والی مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نامی تنظیم نے شہری مسائل کو لیکر کافی منفرد کام کیا اورکم وقت میں مقبولیت بھی پا گئی۔

 گزشتہ دنوں مقدمہ بازی کا عتاب بھی جھیلنا پڑا گمان غالب تھا کہ اب بوریا بستر سمٹ جاۓ گا۔ مخلص حلقوں میں اس بات کو لیکر تشویش بھی تھی مختصر سکوت کے بعد خوش آئند خبر ملی کہ اب باقاعدہ عوامی کاموں کے لئے عوامی رابطہ آفس کا افتتاح عمل میں آگیا۔ بدعنوانی، سیاست میں چینجیس، جدیدطرزخدمات، بدلتا منظر نامہ، عوامی بیداری، سرکاری کاموں میں شفافیت جیسے عوامی مسائل اور اہم کاموں و نکات کو لیکر اب منظم طریقے سے شہری فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے گا شہر میں اس بات کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ نوجوان خاصی تعداد میں ہم خیال ہو رہے ہیں تقریب افتتاح کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

ایم ڈی ایف عوامی رابطہ آفس کی افتتاح مفتی احتشام اشاعتی صاحب کی دعا کے ذریعہ عمل میں آیا۔ موصوف نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ

 مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے انقلابی نوجوان امید کی۔کرن ہیں۔ مزید کہا کہ شہر کی سیاسی و سماجی صورتحال کا احساس سب کو ہے مگر بدلاؤ لائے گا کون؟ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوان ایسے حالات میں امید کی ایک کرن ہے جو تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں. موصوف نے قرآن و احادیث کے حوالے سے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی ہمت بندھائی اور کہا کہ اللہ تمہارا نگہبان ہے۔

ایم ڈی ایف کی پہلی رابطہ آفس کا افتتاح بروز اتوار 14 فروری 2021 کو صبح گیارہ بجے محمد علی روڈ,  کوالیٹی بیکری کے بازو میں عمل میں آیا. اس افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر جناب جمیل کرانتی, پروفیسر عبدالمجید صدیقی, شکیل تیراک, اعجاز شاہین, مقیم مینانگری, ڈاکٹر عقیل شاہ,  ظہیر انجینئر, سلیم انصاری پیلا پھیٹا, ڈاکٹر محب الرحمن, نفیس میتھا گروپ، مبین احمد اور دیگر سماجی, تعلیمی و ملی شخصیات نے شرکت کیں۔


مفتی احتشام شیخ اشاعتی (امام و خطیب مسجد ابوبکر صدیق) نے موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال پر قرآن اور حدیث کی روشنی میں گفتگو کی. موصوف نے کہا اخلاص اور نیک نیتی کے ساتھ کئے جانے والے فلاحی کام قابل ستائش ہے. ایم ڈی ایف کے نوجوان روز اول سے اسی راستے پر چل رہے ہیں۔


پروفیسر عبدالمجید صدیقی (چیئرمین, سی سی آئی) نے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی و سماجی رہنمائی کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں. نیز شہر میں تعلیمی رہنمائی کو لیکر ایم ڈی ایف اقدامات بھی  شروع کرے۔


جناب ظہیر انجینئر نے اپنے تجربات کی روشنی میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر ترقی اس وقت کر سکتا ہے جب تک ایماندار اور مخلص لوگ شہر کی نمائندگی کرینگے. جب کارپوریشن میں اچھے کردار اور مضبوط ارادہ رکھنے والے نوجوان پہنچے گے. ایک جانب شہر بنیادی مسائل سے دوچار ہے اور دوسری جانب شہر تباہی و بربادی کی جانب گامزن ہے۔

اعجاز شاہین نے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں عوامی بیداری مہم شروع کی جائے نیز شہر کے بنیادی مسائل کو جڑسے حل کرنے کیلئے اب ریاستی و مرکزی حکومت تک رسائی کرنا ہوگا۔



سلیم انصاری پیلا پھیٹا نے کہا کہ وہ ایم ڈی ایف کے نوجوانوں قدم بہ قدم ساتھ ہیں. انھوں نے کہا کہ تعلیمی لائن سے ایم ڈی ایف لائحہ عمل طے کرے جس میں ان کی رہنمائی و سرپرستی در کار رہے گی۔


مقیم مینانگری بے کہا کہ شہر میں سیاست برائے تنقید ہورہی ہے اور برائے اصلاح ہوتی تو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پہلو کرنے کی ضرورت نہیں تھی.  لیکن آج شہر کا ہر ترقی پسند فرد جان گیا ہے کہ کس طرح سیاسی جماعتیں اور کارپوریشن انتظامیہ مل بانٹ کر راج کر رہی ہے. نئی سوچ و فکر کے نوجوانوں کو کبھی بھی اس شعبہ میں موقع نہیں ملا. بلکہ مزدوروں سے لیکر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کا مسلسل استحصال کیا جاتا رہا ہے۔


تقریب میں شریک تمام مہمان کرام کا احتشام شیخ بیکری والا نے استقبال کیا اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم پیش کئے. انھوں نے کہا کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی موجودگی کا احساس ذاتی مفادپرست لیڈران اور کارپوریشن مافیا کو ہوگیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ انھیں ان کی زمہ داریاں یاد دلائی جائے. اس مقصد کو لیکر عوامی رابطہ آفس شروع کی جارہی ہے اور ہر وارڈ میں ایم ڈی ایف عوامی رابطہ آفس قائم کرے گی۔


اس پروگرام کی نظامت معروف ناظم مشاعرہ عمران راشد نے بخوبی نبھائی اور صدر ایم ڈی ایف احتشام شیخ نے آئے ہوئے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا. اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں میں صابر ماسٹر موبائل والے, اسامہ اعظمی, پروفیسرایس این انصاری, پروفیسر حبیب الرحمن, وسیم موسی,ببو ماسٹر، رضوان بلڈر, ابوذر غفاری، ندیم شیخ, رئیس عثمانی مدثر شیخ, ندیم انصاری و دیگر ممبران نے شریک رہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl