Advertising

لاک ڈاون کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی:انیل دشمکھ

Hum Bharat
Tuesday 23 February 2021
Last Updated 2021-02-23T18:23:14Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 لاک ڈاون کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی:انیل دشمکھ

ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کا ماحول بنا ہواہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں سے شہریوں  میں خوف و ہراس کی فضا بن رہی ہے لاک ڈاؤن کے بارے میں غلط پیغامات ،  فوٹوز کے ذریعہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں تذبذب کا ماحول پیدا ہو رہا ہے جس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سائبر کرائم برانچ ان لوگوں پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے جو غلط افواہوں کو پھیلاتے ہیں کہ مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بغیر کسی سرکاری معلومات کے جھوٹی معلومات پھیلانے والے افراد نیز وہاٹس گروپ یا دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع کے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘واضح رہے ریاستی وزیراعلیٰ سے ۸؍ دن کا الٹی میٹم  دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ریاست دوبارہ لاک ڈاؤن نہیں چاہتی ہے تو ماسک پہننے ، معاشرتی فاصلے کو برقراررکھے ، مستقل  ہاتھ دھوئیں اور حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی رہنمایانہ اصولو ں پرکاربند رہیں۔ وزیر اعلی نے لاک ڈاؤن کے لئے آٹھ دن کا الٹی میٹم دیا ہے۔ کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ریاست کے تمام سیاسی ، سرکاری ، مذہبی اور سماجی  پروگراموںپر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کچھ دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl