مزدور یونین،بند کے خلاف لیبر آفس پہنچی۔ تحریک کا انتباہ۔
مالیگاؤں (پریس ریلیز)جمعرات11فروری دوپہر 4:00 بجے سیتو آفس سے مشترکہ مزدور یونین کا وفد پاور لوم بند میں مزدوروں کے نقصانات کولیکر لیبر آفس پہنچا۔اس وفد میں رمیش جگتاپ (CITU ) وصی احمد سیو سینا کامگار سینا، اکبر خان مالیگاؤں گانٹھ پیکنگ ورکرس اشفاق احمد آل مالیگاؤں میتھا یونین دیگر افراد شامل تھے۔
گانٹھ پیکنگ ورکرس کے مسائل کی بات کرتے ہوئے اکبر خان نے لیبر آفیسر کو بتایا کارخانےبند ہونے کی وجہ سے گانٹھ پیکنگ نہیں ہوتی اور مالک ہم کو کھوٹی بھی نہیں دیتا ہے۔ مزید یہ کہ سائزنگ مزدوروں کی نمائندگی کرتے ہوئے سائزر / بیگاری اور فائر مین کو بند میں مالک کی طرف سے پگار کم اور وارپروں کو بند میں کچھ بھی نہیں دینے کی بات لیبر آفسر کوبتائی۔ رمیش جگتاپ اور وصی احمد نے پاور لوم مزدوروں کی کھوٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے لیبر آفیسر کو سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد میں شامل میتھا یونین کے اشفاق احمد نے ڈوری لگانے والے میتھا کامگار کو بند کی پگار نہیں دی جاتی اس پر کاروائی کرنے کی مانگ کی۔
وفد نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں لیبر آفس پر دھرنا آندولن کرنے کی وارنگ دی ہے۔ وفد شانہ بشانہ اظھر خان بھی موجود تھے۔