علی اکبر ہاسپٹل اور نیا اسلام پورہ سے کتّا گولی ضبط۔ پانچ ملزمین گرفتار مقامی ایس پی اسکواڈ کا نشہ کی اشیاء فروخت کرنے والوں پر قانونی شکنجہ۔
شہر نشیلی اشیاء کی خریدوفروخت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس کے عادی بن رہے ہیں۔ اس معاملے میں شہر کے سماجی افراد نشہ مکت مالیگاؤں کے عنوان سے مختلف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اعلی افسران کو بھی اس جانب خاص توجہ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
منشیات پر شکنجہ کستے ہوئے اے ایس پی اسکواڈ نے ایک کاروائی کی جس میں پانچ ملزمین کو حراست میں لیا گیا۔
حاصل تفصیلات کےمطابق 20 فروری 2021 کو علی اکبر ہاسپٹل کے پاس اے ایس پی اسکواڈ نے جال بچھا کر گانجہ فروخت کررہے 48 سالہ ملزم شیخ سعید شیخ حبیب ساکن ڈپو گلشیر نگر اور 35 سالہ ملزم اعجاز علی نیاز علی ساکن رونق آباد کے قبضہ سے کتا گولی ضبط کرکے ملزمان کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اسی طرح عائشہ نگر پولس اسٹیشن حدود میں ذینت میڈیکل نیا اسلام پورہ میں 20 سالہ ملزم محمد آصف شکیل احمد کے قبضہ سے بھی کتا گولی اور نیند کی گولیاں ضبط کرکے ملزمین کے خلاف 46/2021/3041/1940/1945/18/27/28/276/34/18 کے تحت دیگر قلم کا اطلاق کردیا ہے۔ آگے کی قانونی کاروائی واگھ موڑے کے سپرد ہے۔