خود کشی کرنے والی خاتون کا نام ہرشا پٹیل ہے۔ ان کے شوہر ، ڈاکٹر ہیتندر پٹیل ، احمد آباد کے سولا دیوم آرتھوپیڈک اسپتال میں آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ گھٹلوڈیا پولیس خاتون کے شوہر اور اس کے والد منو پٹیل اور والدہ سبھدرہ پٹیل کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ان سب پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ہرشا کو خود کشی کے لئے اکسایا ہے۔
پولیس کے مطابق ، ہرشا اور ڈاکٹر ہیتندر کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی۔ لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ 9 فروری کو ہرشا نے دیوم اسپتال میں اپنے شوہر سے ملنے کے بعد مبینہ طور پر زہر پی لیا تھا۔ جس کے بعد اسے سولہ کے سول اسپتال لے جایا گیا تھا ، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے مطابق 18 پنوں کا خودکشی نوٹ ، مبینہ طور پر ہرشا پٹیل کا لکھا ہوا ہے، جو ایک کتاب کے اندر سے ملا ہے۔ اس میں ، اس نے الزام لگایا ہے کہ اس کے شوہر نے اس سے شادی صرف جسمانی ضروریات پورا کرنے کے لئے کی ہے۔ مزید یہ بھی لکھا ہے کہ سسرال والے اسے جہیز کے لئے پریشان کرتے ہیں۔