گرنا ڈیم سے 35 کلو مچھلی اور موٹرسائيکل کی چوری
مالیگاؤں تعلقہ پولیس اسٹیشن میں 51 سالہ فریادی انور حسین شیخ جعفر نے شکایت کی کہ گزشتہ دنوں ملزم مہدی حسن حیدر علی ساکن دیوی کا ملا عمر آباد اور محمد ساجد ساکن اخترآباد نے گرناڈیم سے 35 کلو بھٹرکا نامی مچھلی اور موٹرسائيکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ جس کی مجموعی قیمت 27 ہزار ہوتی ہے ۔اس معاملے میں پولیس نے 379/70/2021 کے تحت مقدمہ مکمل کیا۔
ماضی میں بھی گرنا ڈیم سے مچھلی چوری ہونے کے واقعات ہوچکے ہیں تو کبھی غیر قانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔ اس قبل کافی تعداد میں مردہ حالت میں مچھلیاں پائی گئی تھیں جسے لیکر شہر کافی چرچہ تھا ۔ سیاسی لیڈران نے وزٹ کرکے فوٹو بھی وائرل کئے تھے۔ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گرنا ڈیم سے مچھلیوں کی چوری معمول ہوتا جارہا ہے۔کیا اس جانب کوئی ٹھوس قدم کی ضرورت نہیں؟