کارپوریٹر آمین فاروق پر سنگین مقدمہ درج
مالیگاؤں، پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں مولانا عمرین چوک کے رہنے والے 40 سالہ اشتیاق احمد محمد سلیم ٹیلر نے شکایت کی کہ کارپورٹر محمد آمین محمد فاروق عرف آمین کارپوریٹر نے جعفر نگر نعمت سیٹھ کی شاپنگ میں ٹیلر کی دوکان کے سامنے فریادی کے سر پر اسٹیل کی راڈ سے حملہ کردیا اور ہاتھوں سے مار دھاڑ بھی کی جس کی وجہ سے فریادی شدید زخمی ہوگیا۔ اس معاملے کی اطلاع سب سے پہلے کیمپ پولیس کی ڈی وائے ایس پی اور پوارواڑی کے پی آئی کے علاوہ پی ایس آئی بھاڑے کو دی گئی۔ اس معاملے میں پولس نے ملزم کارپوریٹر آمین فاروق اور ملزم مزمل ( پورہ نام نہیں معلوم ) کے خلاف قلم 34/506/323/307/32/2021 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
فریادی کی جانب سے جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں فریادی نے بتایا کہ آمین فاروق آئے دن کپڑوں کی سلائی کو لے کر تکلیف دیتا ہے۔ پورا پیسہ ادا نہیں کرتا ہے۔ ٹیلر کے بقیہ پیسے کو لیکر ہی یہ معاملہ ہوا جس میں آمین فاروق نے فریادی پر راڈ سے حملہ کردیا۔