Advertising

پولس نے ۲۵ گنٹا زمین پر 950 کلو افیم ضبط کی

Hum Bharat
Thursday 25 February 2021
Last Updated 2021-02-25T18:20:19Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


مالیگاؤں، تعلقہ پولس اسٹیشن میں ناسک ایل سی بی کے فریای موہت وٹھل مورے نے شکایت کی کہ گھانے گاؤں گٹ نمبر 73/2 مہادیو مندر کے پاس رہنے والے ملزم نمبا چندو سرلک، گوکل پرس رام سونسارے اور رامیشور امباداس سونسارے نے بنا اجازت غیر قانونی طریقے سے32 گنٹا زمین پر افیم کی کاشتکاری کی۔ اس معاملے میں تعلقہ پولس نے شکنجہ کستے ہوئے 950 کلو افیم ضبط کی۔ ساتھ ہی تمام ملزمین کے خلاف قلم 201/15/18/90/2021 کے تحت مقدمہ داخل کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی وشال پاٹل کے سپرد کی ہے۔ ضبط کی گئی افیم کی مجموعی قیمت 47 لاکھ 54 ہزار بتائی گئی ہے۔ ان دنوں شہر اور تعلقہ میں منشیات کی خریدوفروخت اور استعمال میں کافی اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ کیا اس پر لگام کسنا ضروری نہیں؟ نوجوان نسل بڑی تعداد میں نشے کی عادی ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ گھر پھوڑی، جبری چوری، وصولی، اور قتل غارت گری جیسی سنگین وارداتیں نشے کے پس پشت ہی انجام دی جارہی ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl