Advertising

عائشہ نگر سے سات لاکھ کی نقدی اور 12 تولہ سونا چوری

Hum Bharat
Tuesday 23 February 2021
Last Updated 2021-02-23T10:55:39Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 عائشہ نگر قبرستان کے پیچھے بند مکان سے 7لاکھ کی نقدی اور 12 تولہ سونے کے زیورات کی گھر پھوڑی

مالیگاؤں عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں 60 سالہ فریادی بزرگ عبدالرحیم شیخ گلاب( دھندہ پاور لوم ساکن سروے نمبر 62/5/1 پلاٹ نمبر 5 نیا اسلام پورہ) نے شکایت کی کہ کسی نا معلوم چور نے بند مکان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکان کے پیچھے کے حصہ سے کچن روم کی کھڑکی اور کونڈہ توڑ کر اندر داخل ہوااور بیڈروم میں رکھے لکڑی کا کباٹ توڑ کر 7 لاکھ 13 ہزار 9 سو کی نقدی کے علاوہ ایک لاکھ 72 ہزار 940 روپے مالیت کا بارہ تولہ نوسو گرام سونے کے زیورات چراکر فرار ہوگیا۔ جس کی جملہ قیمتی 8 لاکھ  88 ہزار 840 ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے بھارتی چوری کی قلم 457/454/380/10/2021 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔شہر میں چوروں کے حوصلے کافی بلند نظر آرہے ہیں۔وہ مسجد  اور قبرستان بھی بخشا نہیں جارہا ہے۔ کیا پولس اس پر قابو پا سکے گی ؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl