Advertising

نو مسلم خاتون کے ساتھ ماردھاڑ اور راکیل ڈال کر جلانے کی دھمکی

Hum Bharat
Saturday, 13 February 2021
Last Updated 2021-02-13T11:27:11Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

مالیگاؤں( نامہ نگار) سٹی پولس اسٹیشن میں نومسلم خاتون سواتی ( مسلم نام کوثر) نے شکایت کہ میرے مسلمان ہونے اور مسلم شخص سے نکاح کے معاملے میں میرے گھر والوں نے میرے ساتھ مار دھاڑ کی اور راکیل ڈال کر جلانے کی دھمکی بھی دی۔ جس پر پولس نے ملزمان کے خلاف 24/2021/504/506 کے مطابق مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے۔


حاصل تفصیلات کے مطابق سواتی ( کوثر) کیلاش نگر ایچ پی گیس گوڈاؤن کے پاس کی ساکن ہے۔ گذشتہ دنوں سواتی نے قانونی طریقے سے اسلام قبول کرتے ہوئے اسلامی رسم کے مطابق شکیل پٹھان نامی شخص سے نکاح کرلیا۔ لیکن سواتی( کوثر ) کے گھر والے اس نکاح اور تعلقات کی مخالفت کرنے لگے۔ سواتی کی درج فریاد کے مطابق سواتی کی ماں، خالہ اور ماما اس کے رہتے گھر جاکر گالی گلوچ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نکاح منظور نہیں ہے۔ ساتھ ہی سواتی کے ساتھ ماردھاڑ کرتے ہوئے اسے راکیل ڈال کر جلادینے کی دھمکی بھی دی۔ اس طرح کی شکایت سواتی نے سٹی پولس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔ اس معاملے کی قانونی کاروائی پاٹل کے حوالے کردی گئی ہے جو معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایس پی اسکواڈ کی قانونی کاروائی 8 جانور و مال ضبط 


مالیگاؤں،اے ایس پی چندر کانت کھانڈوی کے اسپشل اسکواڈ کے رکن سندیپ سپریم سنگھ راٹھوڑ نےعائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گزشتہ دنوں عثمانیہ اسکول کے اسلم انصاری کے مکان کےسامنے سے غیر قانونی طور سے ملزم رئیس باگلی آٹھ جانوروں کو ذبح کے ارادے سے نقل و حمل کررہاتھا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولس نے مال ضبط کرلیا۔ اور ملزم کے خلاف بھارتیہ گئوونش کے تحت معاملہ مکمل کیا۔
iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl